٢١ لاہور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی
باقی صفحہ6بقیہ نمبر 22
حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا اعلان کریں، بصورت دیگر وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے بلکہ سڑکوں پر ملاقات ہوگی،گر ملاقات کا ایجنڈا ہی پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ نہیں تو وزیراعظم سے ملنے کی کیا ضرورت ہے؟،12 اکتوبر کو فیصلہ کریں گے کہ اسلام آباد کی جانب کس راستے سے پیش قدمی کی جائیگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 12 اکتوبر کو فیصلہ کریں گے کہ اسلام آباد کی جانب کس راستے سے پیش قدمی کی جائے گی، وزیراعظم سے طے شدہ ملاقات بھی مشاورت کے بعد منسوخ کر سکتے ہیں۔ دو روز بعد اجلاس کے بعد لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ملتان سے کیا جائے گا اور چاروں اطراف سے اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔ پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی آج ( اتوار کو ) اوکاڑہ میں جلسہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی بات کی جائے تو معاملے کو آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کردیا جاتا ہے، حالانکہ لیوی کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو احتجاج اور فساد چاہیے، لیکن جماعت اسلامی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی۔
