Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز میں بارو ی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد بحری جہاز ڈوب رہا ہے۔
    • زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ہو گا ایران ابنائے ہرمز میں بحری جہاز باررودی سرسے ٹکرا کر ڈوب گیا
    • پاکستان سعویہ کی خود مختاری دفاع کیلئے شانہ بشانہ ہے شہباز شریف
    • قومی اسمبلی سینٹ میں کے پی ایمرجنسی کی منظوری اپوزیشن کا شدید احتجاج نعرے بازی
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
    • مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی
    • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سائنسی تحقیق ناگزیر ہے: مصدق ملک
    • حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جے یو آئی آج ملتان میں کانفرنس کرے گی
    • اسرائیلی شہر میں نیتن یاہو کے دورے کے دوران زوردار دھماکا؛ ایک ہلاک، 2 زخمی
    • سب کچھ طے تھا فیصل واوڈا نے ایمرجنسی کا ایک ماہ پہلے ہی بتادیا تھا: ہمایوں مہمند
    • اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف جم سٹون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پاکستان مْقروض ممالک کے گروپ کو سربراہ مقرر وفاقی حکومت کے ذمہ 82 ہزار 953 ارب روپے واجب ا لادا
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
    • پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
    • ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
    • بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان عمان کے درمیان 5 معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    By Khabrain Newsاکتوبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور عمان کے درمیان 5 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور عمان کے وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور مشترکہ وزارتی کمیشن کا نواں اجلاس آئندہ سال عمان میں ہوگا۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں عمان کے وزیر خارجہ سید بدربن حمود البوسیدی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا، جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، کاروباری روابط مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ تجارت، زراعت، تیل و گیس، محنت اور انسانی وسائل کی ترقی کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے، سفارتی، خصوصی سروس اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنیٰ سمیت اطلاعات، مواصلات، آئی ٹی، آرکائیوز اور میڈیا تعاون کے شعبوں میں بھی معاہدے کیے جائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری طبقوں کے درمیان روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک فورم جلد پاکستان میں منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستانی ہنرمند کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں محفوظ اور آزادانہ جہاز رانی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ان واقعات میں ایک پاکستانی شہید اور پانچ زخمی ہوئے، انہوں نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یک جہتی کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت، غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور مسئلہ جموں و کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی پاکستان کی آبی، غذائی اور توانائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ عمانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور عمان کے تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، غذائی تحفظ، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کو بھی سراہا۔
    پاکستان عمان

    Khabrain News

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز میں بارو ی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد بحری جہاز ڈوب رہا ہے۔

      زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ہو گا ایران ابنائے ہرمز میں بحری جہاز باررودی سرسے ٹکرا کر ڈوب گیا

      پاکستان سعویہ کی خود مختاری دفاع کیلئے شانہ بشانہ ہے شہباز شریف

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.