اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی آئندہ صدارت کے لیے سرپرستِ اعلی یو بی جی ایس ایم تنویر کے نام کی اتفاقِ رائے سےمنظوری دے دی۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ اجلاس میں بعض ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کی، جبکہ تمام شرکا نے ہاتھ اٹھا کر ایس ایم تنویر کی نامزدگی کی توثیق کی۔اس موقع پر یو بی جی کے رہنماں نے ایس ایم تنویر کی نامزدگی کو کاروباری برادری کے اتحاد، اعتماد اور مضبوط قیادت کی علامت قرار دیا۔ظفر بختاوری نے کہا کہ ایس ایم تنویر کاروباری برادری کی مثر آواز ہیں، ان کی قیادت میں تاجر برادری کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔غلام فاروق نے کہا کہ ایس ایم تنویر کی نامزدگی کاروباری برادری کے وسیع تر مفاد میں ایک بہترین فیصلہ ہے، ہمیں ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔خالد تواب نے کہا کہ ایس ایم تنویر کا تجربہ اور کاروباری بصیرت ایف پی سی سی آئی کو مزید فعال اور مثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔عبدالرف عالم نے کہا کہ ایس ایم تنویر کی متفقہ نامزدگی گروپ کے اتحاد اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔حنیف گوہر نے کہا کہ ایس ایم تنویر کاروباری برادری کے مسائل اور معاشی چیلنجز کو بخوبی سمجھتے ہیں، وہ تاجر برادری کی بہترین نمائندگی کریں گے۔عامر عطا باجوہ نے کہا کہ ایس ایم تنویر کی قیادت میں کاروباری برادری کے اتحاد کو مزید مضبوط اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثر کوششیں کی جا سکیں گی۔مومن علی ملک نے کہا کہ ایس ایم تنویر کی نامزدگی کاروباری برادری کی امیدوں کی ترجمان ہے، ان کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔زبیر طفیل نے کہا کہ ایس ایم تنویر تجربہ کار اور متحرک کاروباری رہنما ہیں، ان کی نامزدگی پر اتفاقِ رائے یو بی جی کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات کے لیے مختلف گروپس اور امیدواروں سے رابطوں اور انتخابی اتحاد کی تشکیل کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی، جس میں ، زبیر طفیل ،خالد تواب ، عبدالروف عالم ،ظفر بختاوری، عامر عطا باجوہ، غلام فاروق، غضنفر بلور، ثمینہ فاضل ، حنیف گوہر ،ذکی اعجاز ، علی حسام اصغر شامل ہیں۔اجلاس میں زبیر طفیل، احسن بختاوری، شیخ ریاض الدین، ثمینہ فاضل، جواد کاظمی، زاہد اقبال چوہدری، غضنفر بلور، نعمان بٹ، حاجی عطاالرحمن، حاجی افتخار، میاں رحمن عزیز چن، میاں ظفر اقبال، قر العین، رف مختار، زکی اعجاز، دارو خان، شبنم ظفر، طارق محمود، سید مظہر علی، میاں زاہد حسین اور علی حسام اصغر سمیت دیگر رہنماں نے شرکت کی۔
