فتح جنگ (بیورو رپورٹ)پولیس کی کارروائی، شراب فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، 37 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر احمد عمر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ شکیل محمود ولد محمد رفیقسکنہ کھوڑ روڈ فتح جنگ ضلع اٹک سے 25 بوتلیں شراب برآمد کرلیں، اسی طرح تھانہ باہتر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمیل اختر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ سجاد اختر ولد محمد صادق سکنہ جھنگ تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سعید الرحمان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مدثر طارق ولد طارق محمود سکنہ فتح جنگ ضلع اٹک سے 08 لیٹر شراب برآمدہونے پر گرفتار کر لیا ۔ تھانہ باہتر پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمیل اختر نے ہمراہ ٹیم رواں سال کے خیانتِ مجرمانہ کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری بلال احمد ولد امیر محمد خان سکنہ فتح جنگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار مجرمان اشتہاریوں سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تھانہ باہتر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمیل اختر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ غلام اللہ ولد ممتاز محمد سکنہ صوابی سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
