ریاض (این این آئی)سعودی عرب کھجور کے درختوں کو کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی اور اس سے متعلق جدید ایپلی کیشنز استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے قومی مرکز برائے انسدادِ نباتاتی آفات و حیوانی امراض وقا ایک منصوبے میں شریک ہے، جو اسپیس اپ اقدام کا حصہ ہے۔اس منصوبے کا مقصد درختوں کی صحت کی نگرانی کے طریقوں کو بہتر بنانا اور سرخ کھجور بھنگے کی بروقت نشاندہی میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس منصوبے کے تحت خلائی ٹیکنالوجی سے کھجور کے درختوں کی صحت کی نگرانی، کیڑوں اور بیماریوں کے پھیلا کے انداز کا تجزیہ اور ان سے متاثر ہونے کے امکانات اور شدت کا اندازہ لگایا جائے گا۔اس طرح حاصل ہونے والی معلومات سے آفات کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
