تربیلا غازی (نامہ نگار) ہزارہ موٹروے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب مہران کار اور شہزور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں غازی سے تعلق رکھنے والے 4افراد، 40 سالہ شہزاد، 39 سالہ خاتون، 35 سالہ ندیم اور 8 سالہ ہاشم زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔ زخمی غازی سے ایبٹ آباد جا رہے تھے۔
