لاہور’اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این جی سی) پاکستان میں بجلی ترسیل کے نظام کی ذمہ دار قومی کمپنی نے اپنے برانڈ کی نئی شناخت (لوگو) نیشنل گرڈ پاکستان متعارف کرائی ہے۔ یہ تبدیلی ادارے کے ارتقائی سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نئی شناخت ادارے کے جدید وژن اور بجلی ترسیل کے قومی نظامِ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔ اگرچہ ادارے کا نام اور بصری شناخت تبدیل کی گئی ہے تاہم اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ نئی شناخت واپڈا کی تنظیمِ نو کے نتیجے میں1998 ء میں قائم ہونے والی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے25 سال سے زائد کے ورثے اور تجربے کا تسلسل ہے۔ این ٹی ڈی سی کے قانونی جانشین کے طور پر نیشنل گرڈ پاکستان، ملک بھر میں بجلی ترسیل کی خدمات فراہم کرنے والا قومی ادارہ ہے۔ نیشنل گرڈ پاکستان ملک کے ایکسٹرا ہائی وولٹیج (ای ایچ وی) ترسیلی نظام کی منصوبہ بندی، تعمیر، آپریشنز اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔ یہ نظام ملک بھر میں بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل اور بجلی پیدا کرنے کے مراکز کو لوڈ سنٹرز سے منسلک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان کا توانائی کا شعبہ اس وقت اصلاحات کے عمل سے گزر رہا ہے اور بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں نیشنل گرڈ بجلی کے قومی نظامِ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی ادارہ جاتی اور عملی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔ ادارے کی ترجیحات میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا، گرڈ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، نظم و نسق اور جواب دہی کو مضبوط بنانا اور ایسی جدید ٹیکنالوجیز اپنانا شامل ہے جو ترسیلی نظام کی قابلِ اعتماد کارکردگی میں اضافہ کریں۔ نیشنل گرڈ پاکستان کی نئی شناخت ان تمام ترجیحات کو ایک متحد ادارہ جاتی تشخص کے تحت یکجا کرتی ہے۔ یہ شناخت ادارے کے کئی دہائیوں پر محیط تجربے اور بدلتے ہوئے توانائی کے منظرنامے میں اس کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان میں بجلی کا نظام مسلسل ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے اور نیشنل گرڈ پاکستان اپنی بنیادی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، اس کا مقصد ایک قابلِ اعتماد قومی ترسیلی نظام کو چلانا اور اسے مزید ترقی دینا ہے تاکہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں اور معاشی ترقی کو تقویت ملے۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
- یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
- چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
- چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
- راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
- حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
- جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
- تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
- امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
- انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
- اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
- وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
- پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
