راولپنڈی(سٹی رپورٹر)وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ایک ماہ قبل سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا، وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
