جنڈ(نمائندہ خبریں) جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، 1700 گرام چرس، 20 گرام آئس اور 30 لیٹر شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس کے سب انسپکٹر محمد خلیق الزمان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ ارشد حسین ولد صفدر خان سکنہ کوٹ چھجی تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 1700 گرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد کرلی، اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سہیل اختر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ وسیم مسیح ولد سلیم مسیح سکنہ کامرہ کینٹ اٹک سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ تھانہ فتح جنگ پولیس کے سب انسپکٹر محمد وحید نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ محمد اعظم ولد محمد اکثر سکنہ رتوال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
