پشاور( نیوز رپورٹر) پشاور کے علاقے دیر کالونی میں پیش آنے والے سکول سانحے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں سکول انتظامیہ کی مبینہ سنگین غفلت اور بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکول کی بالائی منزل کی چھت بارشوں کے باعث خستہ حال ہوچکی تھی اور بچوں نے خود بھی سکول کے مالک خان محمد کو چھت کی خراب حالت کے بارے میں آگاہ کیا تھا، تاہم اس کے باوجود چھت کی مناسب مرمت یا عمارت کو محفوظ بنانے کے بجائے اسے عارضی سہارا دے کر بچوں کو دوبارہ اسکول بلایا گیا، جہاں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ دیر کالونی میں سکول حادثے کے بعد صوبے کے نجی سکولوں کی عمارتوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی سکولوں کی عمارتوں کی ساخت، چھتوں، دیواروں اور بنیادوں کا معائنہ کیا جائیگا۔ نجی سکولوں کی عمارتوں کی جانچ پڑتال کے لیے ضلعی سطح پر انکوائری کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ کمیٹیوں میں ضلعی مانیٹرنگ افسر، محکمہ تعلیم اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے نمائندے شامل ہیں۔کمیٹیوں کو تین روز میں عمارتوں کی حالت اور حفاظتی انتظامات سے متعلق رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی کرکے ضروری مرمت اور حفاظتی اقدامات کی سفارش کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کی اسکولوں کی عمارتوں میں خامیوں کو بروقت دورکرنیکا طریقہ کار وضع کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
انسپکشن
بریکنگ نیوز
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
- کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
- معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
- یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ’ کیمرے لگی عینکوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر 15 روز میں تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب
- لاہور ہائیکورٹ ‘ عمر قید کی سزا کیخلاف 3 مجرموں کی اپیل شک کا فائدہ دیتے تینوں بری
- لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت آج منایا جائے گا
- باباگورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس
- سوات اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی
- بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کا پشاور میں 34 بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس
- فورٹ وڈ حملے میں 13 افراد کے قاتل کی پھانسی براہ راست نشر نہیں ہوگی:ٹرمپ
- خاتون پر تشدد کے الزام میں وائس چانسلر ہیلتھ سروسز کمیشن پر فردِ جرم عائد،ملزم کا صحتِ جرم سے انکار
- وزیر خزانہ کی موڈیز سے ملاقات، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری اور عالمی سرمایہ منڈیوں تک رسائی پر تبادلہ خیال
- پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل التواء کا شکار
- حکیم محمد سعید کی28ویں برحسی کل منائی جائے گی
- عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے گورننس ریفارمزناگزیر:ابراہیم مراد
