Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
    • کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ’ کیمرے لگی عینکوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر 15 روز میں تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ عمر قید کی سزا کیخلاف 3 مجرموں کی اپیل شک کا فائدہ دیتے تینوں بری
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت آج منایا جائے گا
    • باباگورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس
    • سوات اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی
    • بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
    • پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کا پشاور میں 34 بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس
    • فورٹ وڈ حملے میں 13 افراد کے قاتل کی پھانسی براہ راست نشر نہیں ہوگی:ٹرمپ
    • خاتون پر تشدد کے الزام میں وائس چانسلر ہیلتھ سروسز کمیشن پر فردِ جرم عائد،ملزم کا صحتِ جرم سے انکار
    • وزیر خزانہ کی موڈیز سے ملاقات، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری اور عالمی سرمایہ منڈیوں تک رسائی پر تبادلہ خیال
    • پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل التواء کا شکار
    • حکیم محمد سعید کی28ویں برحسی کل منائی جائے گی
    • عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے گورننس ریفارمزناگزیر:ابراہیم مراد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران پر”مدر آف آل بمز” سے حملے کی امریکی تیاری تہران کی مزاححمت جاری رکھنے کا اعلان

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکہ کی جانب سے ایران پر ”مدر آف آل بمز” سے حملے کی  تیاری شروع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادھر ایران نے بھی مطالبات کی منظوری تک امریکہ کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔اس کے علاوہ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج عمان میں ایران سے وابستہ کشتی تباہ کردی ، عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔امریکی فوج نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے دنیا کے طاقتور ترین غیر جوہری بموں میں سے ایک’ مدر آف آل بمز” استعمال کرنے سمیت نئے حملوں کے منصوبے تیار کر لئے ہیں ۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا حکم دئیے جانے کی صورت میں ان منصوبوں پر عمل کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جی بی یو 43/بی ایم او اے بی کہلانے والا یہ بم امریکا کے سب سے بڑے غیر جوہری بموں میں شمار ہوتا ہے اور اس کا وزن تقریباً 9ہزار 800کلوگرام ہے۔ یہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے فضا میں دھماکے کے ذریعے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔تاہم، امریکی حکام کے مطابق اس بم کی زیر زمین گہرائی میں موجود جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت محدود ہوسکتی ہے۔ وائٹ ہائو س کے ایک عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ وہ حساس فوجی منصوبوں پر تبصرہ نہیں کرتے، تاہم صدر ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ادھرایران نے امریکہ کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران اپنے مطالبات منوائے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گا تاہم وہ نہ غیرمعینہ مدت تک جنگ کا خواہاں ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات میں الجھنا چاہتا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ایران کا مقصد ایسا پائیدار دفاعی توازن قائم کرنا ہے جو مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی روک تھام کرسکے، تہران مذاکرات کے ذریعے اس ہدف کا حصول چاہتا ہے لیکن اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر لڑائی ختم کرنے پر آمادہ نہیں۔قبل ازیں قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ پر بھی طنز کیا اور ان کی معاشی پیش گوئیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں فزکس کا نوبیل انعام دینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر بل ہیڈ سٹی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام اور فضائی دفاعی صلاحیتوں سے محروم ہوچکا ہے۔ٹرمپ نے ایران کی قیادت کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی پہلی سطح ختم ہوچکی ہے، اس کے بعد منتخب کیے گئے دوسرے درجے کے رہنما بھی مارے گئے، جبکہ تیسری سطح کے رہنمائو ں میں سے بھی نصف ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد نے ان سے مزید حملے نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے اس وعدے پر عمل کیا۔علاوہ ازیںامریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 6اکتوبر کو خلیج عمان میں ایران سے وابستہ ایک کشتی تباہ کردی گئی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا کہناہے کہ کشتی امریکی بحریہ کے جہازوں کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہورہی تھی۔کشتی کو تباہ کرنے سے پہلے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، کشتی کے عملے کی وطن واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔قبل ازیں ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران میں سیرک کے ساحل کے قریب کشتی پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3ماہی گیر زخمی ہوئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے کھاد کی ترسیل کے لئے کسی معاہدے تک نہیں پہنچتے تو ایشیا اور افریقہ کے بعض حصوں میں غذائی تحفظ کی صورتحال سنگین بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ادھر برطانوی خبررساںادارے ر ائٹرز کے سوالات کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ہزاروں تجارتی جہازوں کی مدد کی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو متاثر کرنے اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی ایرانی کوششوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔وائٹ ہائوس اور بینکاک میں ایرانی سفارت خانے نے روئٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ آج (جمعہ کو) عالمی یومِ خوراک منایا جا رہاہے ۔
    مدر آف آل بم

    Khabrain News

      Keep Reading

      بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔

      شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

      فورٹ وڈ حملے میں 13 افراد کے قاتل کی پھانسی براہ راست نشر نہیں ہوگی:ٹرمپ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.