ریاض، صنعا( نیوز ایجنسیاں) حوثیوں نے مدینہ منورہ پر کروز میزائل حملہ کیا تاہم سعودی اتحادی فوج نے اسے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر حوثیوں نے سعودی ٹائفون جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ریاض ایئرپورٹ اور
سعودی فوجی اہداف پر مزید حملوں کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب یمنی وزیر خارجہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حوثیوں کو وقت دیا گیا تو وہ ناقابل شکست بھوت بن جائیں گے۔ سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا۔اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دفاعی فورسز نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنا دیا۔تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ میزائل کہاں سے داغا گیا تھا، اس کا ممکنہ ہدف کیا تھا اور آیا اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔میزائل حملے کی ذمہ داری بھی کسی فریق کی جانب سے قبول کئے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔ادھر حوثی گروپ انصار اللہ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ نے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود میں سعودی فضائیہ کے ایک ٹائفون جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اسے براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے اور امکان ہے کہ یہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب حوثیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے صنعا پر سعودی حملوں کی اطلاعات بھی دی ہیں۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ حوثیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ حملہ درست اور براہِ راست تھا۔انہوںنے مزید کہا کہ گروپ نے رس العارہ اور المضاربہ کے علاقوں میں سعودی افواج کے اجتماعات پر بھی تین بیلسٹک میزائل داغے، جن کے نتیجے میں ان کے بقول جانی نقصان ہوا اور متعدد فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ ادھر سعودی سول ڈیفنس کے سرکاری ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ ریاض میں ایک بیلسٹک میزائل کے ملبے کے گرنے سے ایک مقامی شہری زخمی ہو گیا۔ ان کا کہناتھا کہ میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا تھا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کو تباہ کرنے کی کارروائی کے دوران ایک مکان اور ایک گاڑی کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے صنعا، تعز، لحج، مرب، عمران اور جزیرہ میون میں 42فضائی اور میزائل حملے کیے، جن میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ گروپ کے مطابق حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کی جانب سے 2,323 حملے کیے جا چکے ہیں۔حوثیوں نے خبردار کیا کہ جزیرہ میون پر فضائی اور میزائل حملے بحری جہاز رانی کے راستوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں اور اس کے ممکنہ نتائج کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوگی۔دوسری جانب بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن فجر یمن کے آغاز سے اب تک حوثیوں کے خلاف 2,309 کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔ ان کے مطابق تقریباً 1,250حوثی جنگجوؤں کو میدانِ جنگ سے ہٹا دیا گیا جبکہ 460 سے زائد فوجی گاڑیاں اور عسکری سازوسامان تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔قبل ازیںیمن کی وزیرِ خارجہ افراح الزوبہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے حوثیوں کو وقت دیا تو وہ ناقابلِ شکست ہو جائیں گے اور ان کی حکومت نہ تو اس ایران نواز ملیشیا کے ساتھ کسی جنگ بندی کی خواہش مند ہے اور نہ ہی مذاکرات کی۔افراح الزوبہ نے ایک ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا اگر حوثیوں کو مزید وقت دیا گیا تو وہ ایک ناقابلِ شکست ملیشیا بن جائیں گے۔ وہ بھوت بن جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ وہ اور نہ ہی کوئی اور اس طرح کے خطرے کے منڈلاتے ہوئے اس سیارے پر رہنے کا سوچ سکتا ہے اور خبردار کیا کہ یہ خطرہ ہارن آف افریقہ تک پھیل چکا ہے۔یمن کی پہلی خاتون وزیرِ خارجہ الزوبہ نے کہا کہ یمن کی حکومت نے امیدِ امن کا وہ فریب چھوڑ دیا ہے جس نے حوثیوں کو دوبارہ منظم ہونے، مسلح ہونے اور ہماری ریاست کی بنیادوں پر دوبارہ حملہ کرنے کی اجازت دی تھی۔انہوں نے مزید کہا ہم جنگ بندی کی اپیل نہیں کر رہے ہیں۔ ہم حوثیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں۔کوئی بھی جنگ بندی یا سیاسی عمل اب ضروری شرائط کے ساتھ آنا چاہیے تاکہ اسے حقیقت بنایا جا سکے۔ ہم ایک ہی معاہدے پر دو بار دستخط کر کے مختلف نتائج کی توقع نہیں رکھنا چاہتے۔
مدینہ منورہ
بریکنگ نیوز
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
- کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
- معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
- یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ’ کیمرے لگی عینکوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر 15 روز میں تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب
- لاہور ہائیکورٹ ‘ عمر قید کی سزا کیخلاف 3 مجرموں کی اپیل شک کا فائدہ دیتے تینوں بری
- لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت آج منایا جائے گا
- باباگورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس
- سوات اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی
- بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کا پشاور میں 34 بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس
- فورٹ وڈ حملے میں 13 افراد کے قاتل کی پھانسی براہ راست نشر نہیں ہوگی:ٹرمپ
- خاتون پر تشدد کے الزام میں وائس چانسلر ہیلتھ سروسز کمیشن پر فردِ جرم عائد،ملزم کا صحتِ جرم سے انکار
- وزیر خزانہ کی موڈیز سے ملاقات، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری اور عالمی سرمایہ منڈیوں تک رسائی پر تبادلہ خیال
- پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل التواء کا شکار
- حکیم محمد سعید کی28ویں برحسی کل منائی جائے گی
- عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے گورننس ریفارمزناگزیر:ابراہیم مراد
