Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • وزارتِ قومی ورثہ کی 53 گاڑیوں پر 3 سال میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ
    • سانحہ کارساز جمہوریت ‘ عوامی جدوجہد کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب : شازیہ مری
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف دانش سکول کے طالب علموں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • 25 نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز خلائی مشن پر روانہ ہوگا:احسن اقبال
    • چترال:کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمیر احمد بخاری پٹی کے مقام پر سسپنشن پل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    • نادرا:جدیدموبائل رجسٹریشن نظام متعارف، خدمات گھر تک پہنچانے کا فیصلہ
    • وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، ہائوسنگ فنانس کیلئے جائیداد کاغذات کی تعداد 5کردی گئی
    • راولپنڈی:تماشائی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پاک سری لنکا میچ دیکھ رہے ہیں۔
    • ملک سیاسی ، معاشی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا ہے ‘جے یو آئی
    • ویلنشیاٹائون میں شہدائے کارساز کی یاد میں تقریب کا انعقاد
    • سہ فریقی ونڈے سیریز پہلے میچ میں پاکستان کی 37 رنز سے جیت
    • 4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونیوالی پلوشہ شہزادی نے محنت ‘عزم سے ہائیکورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
    • اوگرا کی این او سی شرط پر پٹرولیم ڈیلرز کے تحفظات، نظرثانی کا مطالبہ
    • سانحہ پشاور کے بعد سکولوں کے معائنے کا عمل شروع کئی عمارتیں خستہ حال قرار
    • موناکو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار
    • سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی 62ویں برسی22اکتوبر کو منائی جائیگی
    • فاروق ستار کا سوامی نارائن اور نارائن پورہ مندروں کا دورہ، ہندو برادری کو مبارکباد
    • ویلنشیا ٹائون میں شہدائے سانحہ کار ساز کی تقریب میں چودھری اسلم گل،نوید چودھری،عثمان ملک،اشرف خان،آصف ناگرہ،چودھری ریاض،عمر شریف بخاری اور دیگر شمعیں روشن کر کے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    117سال کی عمر میں بھی صحت مند خاتون جو دنیا کی معمر ترین شخصیت ہوسکتی ہیں

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک)117 سال کی عمر میں کامیل مارا کو یہ فکر نہیں کہ وہ خود کو دنیا کی معمر ترین خاتون ثابت کرسکیں یا البانیہ کے حکام کو یقین دلا سکیں کہ وہ ابھی تک مری نہیں۔ایک ایسی خاتون جن کی پیدائش خلافت عثمانیہ کے عہد میں ہوئی اور 36سال کی عمر میں دوسری جنگ عظیم کا اختتام دیکھا، ان کی توجہ تاحال اس بات پر مرکوز ہے کہ زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے کہا کہ ‘زندگی ماؤنٹ Tomorr میں موسم بہار کی طرح خوبصورت ہے’۔یہ البانیہ کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک ہے جو ان کے گاؤں Ferras سے کچھ فاصلے پر موجود ہے۔کامیل مارا نے پھلوں کے درختوں سے گھرے گاؤں میں لگ بھگ پوری زندگی گزاری، جہاں وہ اپنی غذا خود اگاتی جبکہ مویشیوں کا خیال رکھتی رہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپ کی زندگی اتنی ہی طویل ہوتی ہے جتنا خدا کا حکم ہوتا ہے۔متعدد سرکاری دستاویزات میں کامیل مارا کی تاریخ پیدائش 19 اگست 1909 درج ہے اور اس طرح وہ ابھی دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دی جانے والی برطانیہ کی ایتھل کیٹرہم سے 2 دن بڑی ہیں۔درحقیقت دنیا بھر میں متعدد افراد جن کی عمر کافی زیادہ ہوتی ہے، ان خطوں میں دستاویزات کا نظام کافی ناقص ہوتا ہے۔مگر کامیل مارا کے پاس ایسا ریکارڈ موجود ہے جو بظاہر ان کی عمر کی تصدیق کرتا ہے۔ان کے رشتے داروں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے 1945 میں جاری کیے گئے برتھ سرٹیفکیٹ، 1975 میں جاری کیے گئے پاسپورٹ اور ایک حالیہ شناختی کارڈ کے ساتھ رابطہ کیا۔ان تمام دستاویزات میں ان کی تاریخ پیدائش یکساں ہے۔ان کی عمر نے مقامی انتظامیہ کو بھی حیران کر دیا ہے جن کی جانب سے خاتون کی پنشن کو اس وقت روک دیا گیا، جب وہ 100 سال کی ہوئیں۔کامیل مارا کے 80 سالہ بیٹے حسن نے بتایا کہ ‘حکام کو یقین نہیں کہ میری ماں ابھی بھی زندہ ہیں، جس کو ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کیے گئے’۔یہی وجہ ہے کہ اکتوبر 2026 کے شروع میں حکومت نے کامیل مارا کے لیے خصوصی ریاستی پنشن جاری کرنے کا اعلان کیا۔تو ان کی طویل زندگی کا راز کیا ہے؟ اس کا ممکنہ جواب کامیل مارا کی عادات اور طرز زندگی میں چھپا ہوا ہے۔وہ علی الصبح احاطے کی صفائی کے لیے اٹھتی ہے، پھولوں کو پانی دیتی ہیں اور مرغیوں کو دانہ ڈالتی ہیں، جس کے بعد اپنی پسندیدہ کافی پیتی ہیں۔وہ اب بھی اپنے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کرنا پسند کرتی ہیں جس کے دوران انار کو بھی توڑتی ہیں۔ان کے بیٹے کے مطابق ‘میری ماں کو کبھی ڈاکٹر کے پاس جانا نہیں پڑا، ان کی صحت بہت اچھی ہے’۔کامیل مارا کے شوہر کا انتقال 36 سال قبل ہوا تھا مگر اب بھی وہ ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسکراتی ہیں۔اب تک وہ اپنے اردگرد خاندان کی 5 نسلوں کو پرورش پاتے دیکھ چکی ہیں۔ان کے پاس لگ بھگ 100 سال پرانی ان کی اپنی ایک تصویر بھی ہے جو اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 18 سال تھی۔
    خاتون

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

      چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

      وزارتِ قومی ورثہ کی 53 گاڑیوں پر 3 سال میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.