تازہ تر ین

64 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا64واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا سالگرہ تقریبات کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ ،خانیوال،جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آبادمیاں چنوںسمیت ملک بھر کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز ،ڈویژنل اور ضلعی دفاتر کے ساتھ ساتھ تحصیل اور قصبات کی سطح پر بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی بلڈ کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما،کارکن،عوامی نمائندے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد خون کے عطیات دیں گے جبکہ قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے سلسلے میںملک بھر کے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی وی چینلز سے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے حالات زندگی پر مبنی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain