کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے سوامی نارائن مندر، پاکستان چوک اور نارائن پورہ مندر، رنچھوڑ لائن کا دورہ کیا اور ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سوامی نارائن مندر میں ہندو برادری کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہندو برادری کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے برادری کو بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ہندو برادری کے معززین، جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، نے ڈاکٹر فاروق ستار کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی خوشیوں میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
