پولیس نےجعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند کر دی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک 1508 مقدمات درج کر لیے ہیں
قانون سب کے لیے برابر، خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو استثنیٰ حاصل نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سندر پولیس نے این ایف سی پل کے قریب دورانِ چیکنگ مشکوک لینڈ کروزر کو روکا تو گاڑی پر جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ نصب پائی گئی۔ گاڑی چلانے والا موسیٰ خان نمبر پلیٹ سے متعلق کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لینڈ کروزر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ملکیت ہے ۔
جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

