کراچی (بزنس رپورٹر) مالی سال 2026 میں 30.26 فیصد کمی کے بعد پاکستان کی دواسازی کی
برآمدات میں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور ان کی مالیت میں مزید 25.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادویہ سازی کی صنعت اس کمی کی بڑی وجہ افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں تعطل کو قرار دیتی ہے، جو ماضی میں پاکستانی ادویات کی اہم منڈیوں میں شامل تھا۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 میں دواسازی کی برآمدات مالی سال 2025 کے 45 کروڑ 74 لاکھ 56 ہزار ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 31 کروڑ 90 لاکھ 12 ہزار ڈالر رہ گئیں۔ اس طرح برآمدات کی مالیت میں 13 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار ڈالر کی کمی ہوئی۔ اسی دوران برآمد کی جانے والی ادویات کا حجم بھی 26.14 فیصد کم ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 517 ٹن سے 83 ہزار 104 ٹن رہ گیا۔مالی سال 2026ـ27 کی پہلی سہ ماہی میں بھی دواسازی کی برآمدات دباؤ کا شکار رہیں۔ اس عرصے میں برآمدات سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ 9 کروڑ 84 لاکھ 28 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 7 کروڑ 33 لاکھ ایک ہزار ڈالر رہ گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.53 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔مالی سال 2026ـ27 کی پہلی سہ ماہی میں ادویات کی برآمدی مقدار میں 31.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو 23 ہزار 924 ٹن سے گھٹ کر 16 ہزار 410 ٹن رہ گئی۔ اس طرح برآمدی حجم میں 7 ہزار 514 ٹن کی کمی ہوئی۔ دونوں ادوار میں برآمدات کی مالیت کے مقابلے میں مقدار میں زیادہ کمی واقع ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026ـ27 کی پہلی سہ ماہی میں فی ٹن ادویات کی اوسط برآمدی مالیت تقریباً 8.6 فیصد بڑھ کر 4,115 ڈالر سے 4,469 ڈالر ہوگئی، تاہم مالی سال 2026 کے دوران یہ اوسط 5.6 فیصد کم ہو کر تقریباً 4,065 ڈالر سے 3,838 ڈالر رہ گئی۔ یہ اوسط اعداد و شمار بنیادی طور پر برآمد کی جانے والی مصنوعات کی نوعیت اور تناسب میں تبدیلیوں کی عکاسی کرتے ہیں، ضروری نہیں کہ ان سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا نتیجہ اخذ کیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ
- پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری
- 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ
- لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ،سیکرٹری ڈیفنس فائونڈیشن یونیورسٹی کے دوران ڈگری تقسیم کرتے ہوئے ۔
- سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- لاہور: پولیس اہلکار لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء کو ریلی نکالنے سے روک رہے ہیں۔
- پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
- AIکانٹنگ کے شعبے کے لیے ایک اہم ایتھیکل چیلنج بن گئی
- فارما ایشیا 2026: ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت، تجارتی تعاون کے امکانات
- پاکستان کے بڑے الخدمت اے آئی ہیکاتھون کے گرینڈ فائنل کی تیاریاں مکمل
- ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- خیبرپختونخوا کے 60 ارکان اسمبلی کا گنڈاپور کو مذاکرات میں شامل کرنیکا مطالبہ
- اٹک: ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنیوالے شخص کی لاش کو ریسکیو1122کاعملہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے۔
- رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے لڑکی کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا
- شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
- ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
