Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ
    • پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری
    • 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ
    • لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ،سیکرٹری ڈیفنس فائونڈیشن یونیورسٹی کے دوران ڈگری تقسیم کرتے ہوئے ۔
    • سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
    • لاہور: پولیس اہلکار لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء کو ریلی نکالنے سے روک رہے ہیں۔
    • پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
    • AIکانٹنگ کے شعبے کے لیے ایک اہم ایتھیکل چیلنج بن گئی
    • فارما ایشیا 2026: ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت، تجارتی تعاون کے امکانات
    • پاکستان کے بڑے الخدمت اے آئی ہیکاتھون کے گرینڈ فائنل کی تیاریاں مکمل
    • ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • خیبرپختونخوا کے 60 ارکان اسمبلی کا گنڈاپور کو مذاکرات میں شامل کرنیکا مطالبہ
    • اٹک: ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنیوالے شخص کی لاش کو ریسکیو1122کاعملہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے۔
    • رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے لڑکی کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا
    • شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
    • ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( پ ر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کامیاب سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی انویسٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں حالیہ آکشن میں کامیاب ہونے والے سرمایہ کاروں میں Acceptance Letters اور Awards تقسیم کیے گئے۔تقریب میں فیڈرل گورنمنٹ  ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے اعلی افسران، آکشن کمیٹی کے اراکین اور بڑی تعداد میں کامیاب سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر کھوکھر نے تمام شرکا کو خوش امدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آکشن کمیٹی نے کامیاب سرمایہ کاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی سرمایہ کاروں کو محض خریدار یا سرمایہ کار نہیں سمجھتی بلکہ انہیں اپنا بزنس پارٹنر تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی اور سرمایہ کاروں کے درمیان باہمی اعتماد، شفافیت اور تعاون ہی مستقبل کے کامیاب منصوبوں کی بنیاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کا FGEHA کی پالیسیوں اور نظام پر اعتماد ادارے کے لیے باعثِ اطمینان ہے اور اتھارٹی اس اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے تمام کامیاب سرمایہ کاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آکشن میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اور اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ FGEHA کی پالیسیوں اور نظام کو سرمایہ کار برادری میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ڈی جی FGEHA نے کہا کہ:”آپ ہمارے لیے صرف سرمایہ کار نہیں بلکہ ہمارے بزنس پارٹنرز ہیں۔ آپ نے جس اعتماد کے ساتھ FGEHA کا انتخاب کیا ہے، ہم اپنی کارکردگی اور عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کریں گے کہ آپ کا یہ فیصلہ درست تھا۔”انہوں نے کہا کہ FGEHA سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کے جائز مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے تحت ہر سرمایہ کار کو خصوصی پروٹوکول اور سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ہر سرمایہ کار کے ساتھ FGEHA کا ایک فوکل/متعلقہ افسر مقرر کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کار کو کسی بھی معاملے میں دشواری پیش آئے تو وہ براہِ راست متعلقہ افسر سے رابطہ کر سکے اور اس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ادارہ سرمایہ کاروں کو بروقت سہولت، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ FGEHA کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وضع کی گئی پالیسیوں اور ادائیگی کے طریقہ کار کا مقصد سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنا ہے۔ اتھارٹی مستقبل میں بھی سرمایہ کاروں کے لیے مزید سہولت بخش اقدامات متعارف کرانے کے لیے کوشاں رہے گی۔اس موقع پر موجود سرمایہ کاروں نے بھی FGEHA کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیگر اداروں کے بجائے FGEHA کی پالیسیوں، شفاف طریقہ کار اور سرمایہ کار دوست اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے FGEHA کا انتخاب کیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اتھارٹی مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ان کے مفادات اور سہولیات کو ترجیح دے گی۔سرمایہ کاروں نے FGEHA کی جانب سے ان کے لیے خصوصی سہولیات اور مسائل کے فوری حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اسے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر سوال و جواب (Question & Answer) سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سرمایہ کاروں نے براہِ راست ڈائریکٹر جنرل FGEHA سے مختلف امور اور اپنی سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔ ڈی جی FGEHA نے سرمایہ کاروں کے سوالات کو غور سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے بیشتر مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سرمایہ کاروں نے براہِ راست اعلی انتظامیہ تک رسائی اور ان کے سوالات کے فوری جواب اور حل فراہم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل اور FGEHA انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر کامیاب سرمایہ کاروں میں cceptance Letters اور Awards تقسیم کیے گئے اور انہیں کامیاب آکشن میں شرکت پر مبارکباد پیش کی گئی۔FGEHA انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ سرمایہ کاروں کے ساتھ باہمی اعتماد، شفافیت اور تعاون کے اصولوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے انہیں بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ

      پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری

      5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.