لاہور ( ویب ڈیسک) آر فور ممالک کا اجلاس ، سعودی عرب سے اظہار یکجہتی’ خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ۔ استنبول میں پاکستان ،ترکیہ، سعودی عرب، مصر، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر پر مشتمل آر فور ممالک نے حوثیوں کے حملے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور ان حملوں کی مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کا استنبول میں چھٹا آر 4 اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی، اجلاس میں ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی بھی شریک ہوئے۔چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیویارک میں گزشتہ اجلاس کے بعد ہونے والی علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا، مشرق وسطی کی صورت حال اور اس سے جڑے سکیورٹی چیلنجز اور تنازعات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ آر فور ممالک کا سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا، اس موقع پر پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی مذمت کی گئی۔بیان میں بتایا گیا کہ آر 4 اجلاس میں تمام ممالک کی خودمختاری کے احترام کی اہمیت پر زور دیا گیا، علاقائی رابطہ کاری مضبوط بنانے اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، چاروں ممالک کا پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استنبول میں آر فور اور ای فور وزارتی اجلاس کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فول سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک-جرمن دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسلسل رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاک-جرمن تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل عالمی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آر فور فریم ورک کے ساتھ جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے تعمیری روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے باعث تشویش امور پر مسلسل مشاورت اور سفارتی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
آر فور
بریکنگ نیوز
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
- ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
