Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
    • کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
    • ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
    • چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
    • لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
    • فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
    • پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
    • خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
    • صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
    • آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
    • این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
    • پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
    • لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
    • ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایل پی جی مرغی گوشت آٹے سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد، ملتان(نیوز ایجنسیاں، کامرس رپورٹر)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.85 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 22.44 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مرغی کا گوشت 12.20 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمت میں 4.19 فیصد، شرٹنگ کپڑے میں 1.86 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی میں 1.66 فیصد اضافہ ہوا، آٹے کی قیمت بھی ہفتہ وار بنیادوں پر ایک فیصد بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ لہسن، جلانے کی لکڑی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 21.99 فیصد کمی ہوئی، جبکہ پٹرول 3.63 فیصد اور ڈیزل 1.68 فیصد سستا ہوا، جبکہ کیلے کی قیمت میں 2.42 فیصد، آلو میں 1.38 فیصد اور دال چنا میں 0.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈوں اور پاؤڈر دودھ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ اسی طرح سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 107.12 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پیاز 72.81 فیصد اور بجلی کے نرخ 58.59 فیصد بڑھ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران پٹرول کی قیمت میں 44.17 فیصد اور ڈیزل میں 41.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی کا گوشت 38.99 فیصد اور آٹا 36.49 فیصد مہنگا ہوا، مٹن کی قیمت میں 14.66 فیصد، بیف میں 12.10 فیصد، سادہ ڈبل روٹی میں 10.82 فیصد اور تیار چائے کی قیمت میں 8.36 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 71.72 فیصد، آلو میں 40.75 فیصد اور چینی میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈوں کی قیمت بھی گزشتہ ایک سال کے دوران 22.14 فیصد کم ہوئی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ایل پی جی، مرغی کے گوشت، آٹے اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کی مجموعی شرح کو مزید بڑھا دیا ہے۔
    مہنگائی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان

      گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

      پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.