Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
    • کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
    • ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
    • چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
    • لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
    • فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
    • پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
    • خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
    • صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
    • آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
    • این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
    • پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
    • لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
    • ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معاشی استحکام کوپائیدار ترقی میں تبدیل کرنا حکومت کی ترجیح

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیر خزانہاسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کیلئے خوشحالی کے شعبے کے علاقائی ڈائریکٹر، مسٹر سندیپ
    مہاجن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر، محترمہ بولورما امگابازار، اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ڈویژن ڈائریکٹر، مسٹر سائمن اینڈریوز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے، استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب منتقلی اور سرمایہ کاری و نجی شعبے کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر سندیپ مہاجن نے پاکستان میں معاشی استحکام کی بحالی پر مبارک باد دی اور علاقائی تنازعے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالیہ بحران سے حکومت کے مؤثر طور پر نمٹنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کی کوششوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مالیاتی تحفظات اور بروقت پالیسی اقدامات نے پاکستان کو بیرونی دباؤ سے نمٹنے میں مدد دی۔ ورلڈ بینک کے نمائندوں نے ان کامیابیوں کو برقرار رکھنے کیلئے اصلاحات کا تسلسل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی ترجیح معاشی استحکام کو پائیدار بنیادوں پر مضبوط بنانا اور اسے پائیدار، سرمایہ کاری اور برآمدات پر مبنی ترقی میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں 3 ارب امریکی ڈالر کے یورو بانڈز جاری کیے ہیں، جن کی مدتِ ادائیگی پانچ اور دس سال ہے جس کے ذریعے عالمی سرمایہ منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری کے لیے پیش رفت کی راہ ہموار کرنے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور خودمختار کریڈٹ پروفائل بہتر کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔وزیرِ خزانہ نے ایک قابلِ اعتماد عبوری لائحہ عمل کی اہمیت پر زور دیا، جو مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بیرونی شعبے کی کمزوریوں سے نمٹنے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری پر مبنی ذمہ دارانہ اور پائیدار ترقی کی بنیادیں مضبوط بنانے میں معاون ہو۔ اس ضمن میں بیرونی خطرات کے مؤثر انتظام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دینے کے لیے مالیاتی فریم ورک اور پالیسیوں کی ساکھ بہتر بنانے کے حوالے سے بین الاقوامی تجربات سے استفادے پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں پائیدار معاشی پیش رفت کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کو بھی بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت کا انحصار قابلِ پیش گوئی پالیسی ماحول اور پالیسیوں پر مستقل عملدرآمد پر ہے۔وزیرِ خزانہ اور ورلڈ بینک کے نمائندوں نے حکومت کے معاشی ترقی اور روزگار کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے، ضابطہ جاتی ماحول بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر کے لیے مالی وسائل متحرک کرنے کے مواقع شامل تھے۔ گفتگو میں نجکاری، واضح ضابطہ جاتی فریم ورک اور نجکاری کے بعد قابلِ اعتماد انتظامات کی اہمیت، نیز موزوں مالیاتی ڈھانچوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے انفراسٹرکچر کے منصوبے تیار کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔دونوں جانب سے پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔ اس تعاون کا مشترکہ مقصد معاشی استحکام کو برقرار رکھنا، ساختی اصلاحات کو آگے بڑھانا، پالیسیوں کے تسلسل کو مضبوط بنانا اور اصلاحات کے ثمرات کو سرمایہ کاری، روزگار اور عوام کے لیے بہتر معاشی مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔
    وزیر خزانہ

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان

      گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

      پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.