ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار فیملی سے ڈکیتی کی اور اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔مفرور ملزما ن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔تفصیل کے مطابق اختر کالونی کا رہائشی سعد اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ اپنے سالے کے گھر رسول پور میں سالگرہ کی تقریب کے لیے گیا تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر موٹروے پل چھتہ واں کے قریب ناکہ لگائے کھڑے تین مسلح ڈاکووں نے اسکو روکا گن پوائنٹ پر فیملی کو یرغمال بنالیا درج مقدمے کے مطابق سعد اور اسکے بچوں کو دو مسلح ڈاکووں نے یرغمال بنائے رکھا جبکہ ایک مسلح ڈاکو سعد کی اہلیہ (الف) کو درختوں کے پیچھے ویرانے میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ںعد ازاں ملزمان فیملی سے رقم چھین کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ شاہ شمس نے واقعہ کا مقدمہ زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے اطلاع پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں شواہد اکٹھے کئے خاتون کو میڈیکل معائنہ کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے سی پی او ملتان اختر فاروق نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
زیادتی
