لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون میں افضال سے 3 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون’ شاہدرہ میں مصطفی سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں خالد سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں عامر سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گڑھی شاہو اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس مانگا منڈی اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
