لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی
جسٹس عبہر گل خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی، عرفان کلار ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ راشد، جاوید اقبال و دیگران کو نظر بند کیا گیا، مدت نظر بندی ختم ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ نے نظر بندی کے نئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، بغیر وجہ مسلسل نظر بندی غیر آئینی ہے،استدعا ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے۔
