پشاور(نیوز ایجنسیاں) پی ٹی آئی کی 13سالہ نااہلی اور کرپشن سے خیبرپختونخوا کا شعبہ
تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، صوبے کے لاکھوں طلبہ و طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دور میں کرپشن کے خاتمے کے دعوں کے برعکس محکمہ تعلیم میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل کی 2024-25کی رپورٹ میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 92کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ اساتذہ کی بھرتیوں اورٹیبلٹس کی فراہمی سمیت مختلف معاملات میں 37کروڑ 43 لاکھ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔ بنوں سے ہری پورتک سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال، مرمت اور بحالی کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے۔ ڈی آئی خان، چارسدہ اور بونیر میں متعدد کلاس رومز ناقابلِ استعمال ہونے سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کاخطرہ ہے۔
بے ضابطگیاں
