لاہور (کامرس رپورٹر) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (AGTL) نے نو ماہ کے دوران اپنی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی ہے۔ اس عرصے میں کمپنی کی ٹریکٹر فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آپریٹنگ آمدنی تقریبا 79 فیصد بڑھ گئی۔ کمپنی نے گزشتہ سال اسی عرصے میں27 کروڑ روپے کے نقصان کے مقابلے میں رواں سال ایک ارب 65 کروڑ80 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ کمپنی کی کارکردگی میں بہتری کی ایک بڑی وجہ پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ رواں سال کے پہلے نو ماہ میں الغازی ٹریکٹرز نے6,967 ٹریکٹر تیار کیے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 5,005 تھی۔ اس طرح ٹریکٹرز کی پیداوار میں 39 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی دوران ٹریکٹرز کی فروخت 4,126 یونٹس سے بڑھ کر 6,587 یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔ فروخت میں اضافے کے نتیجے میں کمپنی کی آپریٹنگ آمدنی بھی نمایاں طور پر بڑھی۔ گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ میں کمپنی کی آمدنی 9 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ روپے تھی، جو رواں سال بڑھ کر 17 ارب 51 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گئی۔ اس طرح آمدنی میں تقریبا 79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کے مجموعی منافع میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں مجموعی منافع 1 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے تھا، جو رواں سال بڑھ کر 4 ارب 47 کروڑ 70 لاکھ روپے ہو گیا۔ اس طرح مجموعی منافع میں تقریبا 159 فیصد، یعنی 2 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ کمپنی کی مالی کارکردگی میں سب سے نمایاں بہتری خالص منافع کی صورت میں سامنے آئی۔ گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ میں الغازی ٹریکٹرز کو 27 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا جبکہ رواں سال اسی عرصے میں کمپنی نے1 ارب 65 کروڑ 80 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ اس طرح کمپنی کے مالی نتائج میں مجموعی طور پر ایک ارب 92 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بہتری آئی۔ اس دوران فی شیئر آمدنی بھی گزشتہ سال کے4.65 روپے کے نقصان کے مقابلے میں بڑھ کر 28.61 روپے ہو گئی۔ نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسین سیکر نے کہا کہ پہلے نو ماہ کے نتائج ہمارے کاروبار میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم کاروباری ماحول میں موجود چیلنجز سے آگاہ ہیں، لیکن ہماری توجہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، کام کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور ایک ایسا مضبوط کاروبار قائم کرنے پر ہے جو طویل مدت تک مسلسل ترقی اور بہتر نتائج دے سکے۔ پہلے نو ماہ کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ الغازی ٹریکٹرز کی پیداواری اور مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پیداوار اور فروخت میں اضافے کے نتیجے میں کمپنی کی آمدنی اور خصوصا منافع میں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی بدلتے ہوئے کاروباری حالات کے مطابق اپنی حکمت عملی بہتر بنانے، صارفین کی ضروریات پوری کرنے، کام میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور پائیدار ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
- ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
