لاہور(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا اللہ وسایا، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محبو ب الحسن طاہر، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا خالد محمود، قاری محمداقبال،مولانا عبدالعزیز نے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے۔ دین اسلام کی پوری عمارت اس عقیدے پر کھڑی ہے یہ ایک حساس عقیدہ ہے اس میں شک وشبہات کا ذرا سا بھی رخنہ پیدا ہوجائے تو مسلمان نہ صرف اپنی متاع ایمان کھو بیٹھتا ہے بلکہ وہ امت محمدیہ سے بھی خارج ہوجاتا ہے۔ نبی مکرم، رسول معظم رحمت عالم ۖکو صادق و مصدق سمجھنا اور آپ کی نبوت و رسالت کو آخری تسلیم کرنا، ایمان، ہدایت، ابدی کامیابی اور نجات کی بنیاد ہے۔ آپ ۖ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہے اور اس سے انکار کفر ہے جس سے کوئی تاویل نہیں بچا سکتی۔
