جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کا حمایت یافتہ ہوں گے، پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کےپی کےلیے تیار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنیں گے، محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کا حمایت یافتہ ہوں گے، پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کےپی کےلیے تیار کرلیاگیا۔کامران مرتضیٰ کا کہناتھاکہ حکومتی رضامندی اور مدد سے کےپی اسمبلی میں پی ٹی آئی کےاندر فارورڈبلاک بنےگا پھر فارورڈ بلاک کے ذریعے معاملات آگےچلیں گے۔
پی ٹی آئی سے بندہ توڑکر آئندہ وزیراعلیٰ کےپی کیلئے تیار کرلیاگیا: جے یو آئی رہنما کا دعویٰ

