اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزیوں
پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کو اس کی نمایاں مثالیں قراردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں عالمی امن، خودمختاری اورحقِ خودارادیت کے اصولوں سیپاکستان کی غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ کیاہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کادن منا رہا ہے،یہ دن اقوام متحدہ کے منشور کی منظوری کے 81 سال مکمل ہونے کی یاد دلاتا ہے،پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختار مساوات،داخلی معاملات میں عدم مداخلت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں پر کاربند ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کی مسلسل اوربلاخوف خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کو اس کی نمایاں مثالیں قراردیا۔ شہباز شریف نے عالمی امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے اہلکاروں اورعملے کو خراجِ عقیدت پیش کیا،بالخصوص ان پاکستانی اہلکاروں کو سلام پیش کیا جنہوں نے عالمی امن کیلیے اپنی جانیں قربان کیں۔وزیراعظم کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ حصہ لینے والے ممالک میں شامل ہے اورعالمی امن کے قیام و استحکام کے لیے اپنی خدمات پر فخر کرتا ہے,پاکستان اقوام متحدہ کے کلیدی کردار اور امدادی پروگراموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیر اعظم
