لاہور( این این آئی)سی ٹی او لاہور عبد الرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے ساتھ ڈرائیورز کی فٹنس کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔سی ٹی او لاہور سے ٹرانسپورٹرز نے ملاقات کی جس میں سیفٹی اور اسموگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کرنے والوں میں بس اونرز، مزدا، منی گڈز، ٹرک ٹرانسپورٹ اور ٹریکٹر ٹرالی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ ڈرائیورز کے طبی اور نفسیاتی معائنے کیلئے موبائل میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے جہاں نظر، کلر بلائنڈنس، طبی فٹنس اور نفسیاتی صحت کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔
