لاہور ( ویب ڈیسک) کویت کی فوجداری عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی، حزب اللہ سے وابستگی اور وزیر داخلہ کو قتل کرنے کی سازش کے مقدمے میں 3 افراد کو سزائے موت جبکہ دیگر 8 کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔خلیج ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ پیر 26 اکتوبر کو عدالت کے ریاستی سلامتی سے متعلق شعبے نے سنایا۔مقدمے میں کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی، ایران سے رابطوں، لبنانی تنظیم حزب اللہ میں شمولیت اور ملک کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل تھے۔رپورٹس کے مطابق سزائے موت پانے والوں کی شناخت حسین عبداللہ المعتوق، حسن عبدالہادی حاجیہ اور عبدالرضا حیدر دہقانی کے نام سے ہوئی ہے۔مقدمے کی تفصیلات کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے نائب وزیراعظم کو قتل کرنے کے منصوبے میں مختلف ذمہ داریاں تقسیم کی تھیں۔استغاثہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سازش پر عمل درآمد اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے دھماکا خیز مواد استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔گیارہویں ملزم پر منصوبے کے لیے دھماکا خیز مواد ملک میں لانے کی کوشش کا الزام بھی تھا۔
بریکنگ نیوز
- ایم او پی رائے امتیاز کی جانب سے موقع پر چار منزل پر مشتمل 16 مرلہ کمرشل پلازے کی فائل فوٹو جسکا پندرہ مرلہ کا نقشہ غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا ہے
- صدر آصف علی زرداری کی آسٹریا کے قومی دن پر صدر اور عوام کو مبارکباد
- د ہشتگری کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین : بلاول بھٹو
- لاہور کی نرسریز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ،تین روز میں جامع پلان طلب
- بارشوں کے طاقتور سپیل کے باعث سردی کی شدت بڑھنے کا امکان
- دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ لے جانیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج
- سینئر افسران کے نوٹس میں لاکر ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی: ترجمان
- ترقی کے عمل کو عوام کیلئے قابل فہم بنانا قومی ذمہ داری: احسن اقبال
- بھارت، نئی گاڑی خریدنے کی خوشی اگلے ہی دن غم میں بدل گئی، یڈیو وائرل
- اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پولیس 6 ,6 سا ل گواہ پیش نہیں کرتی پھر کہتے ہیں عدلیہ خراب ہے چیف جسٹس
- پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو وسط نومبر میں لانگ مارچ ہو گا حافظ نعیم
- پولیس ڈکیٹیاں چوریاں روکنے میں ناکام شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
- پنجاب کے سکولوں میں 1600ہیڈ ماسٹرز بھرتی کرنے کی تجویز زیر غور
- دورانِ ڈکیتی قتل کرنے والے مجرمان کی پھانسی ،عمر قید کیخلاف اپیل خارج
- ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
- دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- لاہور :ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
- بیوی اور چچی کو آگ لگانے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
- سونے کی قیمتوں میں کمی
