لاہور(شوبزڈیسک)کولمبیا میں منعقدہ معروف میوزک فیسٹیول ہیپ ہاپ ال پارک کے دوران کولمبین ریپر چیلو ہاپ نے اپنا نیا گانا پیش کرنے کے بعد سٹیج پر اسرائیلی پرچم کو پاں تلے روند کر فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور خبروں کے مطابق، فنکارہ کے اس اقدام نے عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے، فیسٹیول کے دوران چیلو ہاپ نے ایسٹرل بیس کا تیار کردہ اپنا نیا گانا ایناٹومیا پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق، گانے کی پیشکش ختم ہوتے ہی ریپر نے اسرائیلی پرچم پر قدم رکھا اور ہسپانوی زبان میں پالسٹینا لیبرے (آزاد فلسطین) اور افویرا لو کہ نو پرٹینیسے (جو چیز جس کی نہیں ہے، اسے یہاں سے باہر نکالو) کے شدید نعرے لگائے، اس کے ذریعے انہوں نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔عوامی مظاہرے کے دوران کولمبین فنکارہ کے اس اقدام نے فلسطین کی حمایت میں جاری عالمی تحریک اور فلسطینی عوام کے حقوق کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروا دی ہے۔
کولمبیا گلوکار سے اسٹیج پر اسریلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل

