لاہور (این این آئی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کیلئے کاغذی عمل مکمل کرلیا، پنجاب کی 6 ہزار 637 یونین کونسلز کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے یونین کونسلز کے ناموں سے متعلق محکمہ بلدیات کی سمری منظور کر لی۔ وزیر بلدیات نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت الیکشن نہیں کراسکتی، پنجاب حکومت کی وزارتی کمیٹی کل بروز بدھ 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2025ء کے تحت انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو تین تاریخیں تجویز کی تھیں، پنجاب حکومت نے 4 اپریل، 11 اپریل یا 18 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی، نومبر اور دسمبر سموگ کے مہینے ہیں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا، رمضان المبارک کے بعد الیکشن کرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
بریکنگ نیوز
- سرگودھا، منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم میں متعدد ملزمان گرفتار
- حافظ آباد،زمین کے تنازع پر بیٹوں نے باپ ‘ اس کے دوست کو قتل کردیا
- فیروزپور روڈ پر ٹرک الٹنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی
- کولمبین، گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پائوں تلے روند دیا، آزاد فلسطین کے نعرے
- کالاشاہ کاکو میں ٹریفک کے دومختلف حادثات، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- لاہور:طالبات شاکر علی میوزیم اینڈ آرٹ گیلری میں جاری پینٹنگ کی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
- لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- چیئرمین سینیٹ کا سابق آرمی چیف جنرل (ر)عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِتعزیت
- سربراہ خیالی کہانیاں آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ مکمل ناکام ہوئی تجزیہ کار
- لاہور :ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
- دوہا:وزیر تجارت جام کمال خان ترکیہ کے ڈپٹی وزیر تجارت مصطفی طرکو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- SPSCکے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم، کامیابی کیلئے33 فیصد نمبر لازمی قرار
- سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر برہمی کا اظہار، امیگریشن حکام کو آخری مہلت
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- کراچی میں پولیس مقابلے، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 8 زخمی حالت میں گرفتار
- ساہیوال:وزیراعظم شہبازشریف ایم این چودھری اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری
- پنجاب میںبلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی، کورنگی میں 20 سالہ لڑکی فائرنگ سے قتل، بہن، بہنوئی اور سابق شوہر نامزد، پولیس نے بڑی بہن کو حراست میں لے لیا
