Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرگودھا، منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم میں متعدد ملزمان گرفتار
    • حافظ آباد،زمین کے تنازع پر بیٹوں نے باپ ‘ اس کے دوست کو قتل کردیا
    • فیروزپور روڈ پر ٹرک الٹنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی
    • کولمبین، گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پائوں تلے روند دیا، آزاد فلسطین کے نعرے
    • کالاشاہ کاکو میں ٹریفک کے دومختلف حادثات، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
    • لاہور:طالبات شاکر علی میوزیم اینڈ آرٹ گیلری میں جاری پینٹنگ کی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
    • لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
    • چیئرمین سینیٹ کا سابق آرمی چیف جنرل (ر)عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِتعزیت
    • سربراہ خیالی کہانیاں آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ مکمل ناکام ہوئی تجزیہ کار
    • لاہور :ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
    • دوہا:وزیر تجارت جام کمال خان ترکیہ کے ڈپٹی وزیر تجارت مصطفی طرکو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • SPSCکے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم، کامیابی کیلئے33 فیصد نمبر لازمی قرار
    • سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا
    • اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر برہمی کا اظہار، امیگریشن حکام کو آخری مہلت
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • کراچی میں پولیس مقابلے، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 8 زخمی حالت میں گرفتار
    • ساہیوال:وزیراعظم شہبازشریف ایم این چودھری اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری
    • پنجاب میںبلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہوسکا
    • کراچی، کورنگی میں 20 سالہ لڑکی فائرنگ سے قتل، بہن، بہنوئی اور سابق شوہر نامزد، پولیس نے بڑی بہن کو حراست میں لے لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    SPSCکے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم، کامیابی کیلئے33 فیصد نمبر لازمی قرار

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (این این آئی) سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم کردی گئی ہیں، جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت امتحانات میں کامیابی کے لیے کم از کم نمبر 40 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کر دیئے گئے ہیں، جبکہ غلط جواب دینے پر امیدواروں کے 0.25 نمبر منہا کیے جائیں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قواعد کے تحت سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیابی کے لیے مقررہ حد میں کمی کی گئی ہے۔ اب 200 نمبروں کے امتحان میں کامیابی کے لیے 80 کے بجائے 66 نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔ ترمیم کے تحت امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کے مواقع بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔ پہلے امیدوار تین مرتبہ امتحان دے سکتے تھے، تاہم اب یہ تعداد بڑھا کر پانچ کردی گئی ہے۔ یہ پانچ مواقع تین سال کے دوران استعمال کیے جاسکیں گے۔نئے قواعد کے مطابق امیدواروں کی عمر کی حد سے متعلق شق میں 30 سال کی جگہ 33 سال مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ ترامیم تین سال تک موثر رہیں گی۔سندھ پبلک سروس کمیشن کے متعلقہ ضابطے میں امتحانی فیس بھی کم کردی گئی ہے۔ پہلے 300 روپے فیس مقرر تھی، جسے کم کرکے 250 روپے کردیا گیا ہے۔ترمیم شدہ قواعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کی ای سروسز، موبائل ایپلی کیشن اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد کمیشن کے طریقہ کار میں ڈیجیٹل سہولتوں کو قواعد کے دائرے میں لانا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرگودھا، منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم میں متعدد ملزمان گرفتار

      حافظ آباد،زمین کے تنازع پر بیٹوں نے باپ ‘ اس کے دوست کو قتل کردیا

      فیروزپور روڈ پر ٹرک الٹنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.