Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔
    • خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین
    • ”خبریں ”سالانہ سرائیکی مشاعرہ 2026′ اے ہے اساڈی سانجھ سرائیکی جڑ گئے ابھالماں ۔
    • خبریں کے سرائیکی مشاعرہ نے حاضرین کے دل موہ لئی
    • مشاعرے کی جھلکیاں
    • سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کیلئے مثبت پیشرفت:میاں احسن رشید
    • لاہور:شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پانچواں میچ دیکھ رہے ہیں۔
    • مقبوضہ جموں و کشمیر میں79 برس کے دوران4لاکھ سے زائد کشمیری شہیدکیے گئے
    • ملتان:روزنامہ ”خبریں”کے زیراہتمام سرائیکی مشاعرہ کے حوالے سے شیخ احسن رشید، ڈاکٹرشفیق پتافی طارق سنجرانی، چودھری آصف مجید، اظہرممتاز ٹیپو اپنے خیالات کااظہار کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد کے3500قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل ہونگے:محسن نقوی
    • شعراء کی صلاحیتوں کا احاطہ کرنے کیلئے الفاظ نہیں: رفیق رجوانہ
    • ڈاکوں کی روش برقرار شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار
    • اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کویت نیول فورس کے ریئر ایڈمرل سیف الحمران ملاقات کررہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ سے صدرمشاعرہ ڈاکٹرمقبول حسن گیلانی، ملک محمدرفیق رجوانہ، سجادحسین بخاری، ملک عدنان ڈوگر،ندیم قریشی، جاویدانصاری، چوہدری وحید ارائیں، اللہ نواز وینس، رانافراز نون، شوکت اشفاق، عمران خان، قاسم رضا ملک،عارف ملغانی، زین ملغانی، عبدالستار قمر، ذکاء اللہ انجم ملغانی،سلیم قیصر ،رفاقت انجم دیگر خطاب کرتے ہوئے۔
    • سرائیکی مشاعرہ مسلسل 8 گھنٹے جاری رہا شاندار محفل میں سرائیکی زبان و ادب سے محبت کرنیوالوں کی بڑی تعداد شریک شعراء نے اپنی تصانیف پیش کیں
    • کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان کی خواجہ آصف سے ملاقات
    • مسئلہ کشمیر کسی ایک ریاست کا نہیں عالمی مسئلہ بن چکاہے:خواجہ سلمان رفیق
    • پہلوانی ہماری ثقافت اور روایت بچوں کو اس طرف لایا جائے مہر اکرم عرف کالا پہلوان
    • کینڈا میں سکھوں کا شدید احتجاج مودی بھارتی ہائی کمشنر کے پتلے نذرِ آتش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں وفد کی ملاقات حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہے گئی شہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پوری طرح احساس ہے، موجودہ بحران کا تعلق حکومتی پالیسیوں سے نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہے تاہم مالی استطاعت کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ ، سید فراست شاہ، نصر اللہ رندھاوا اور عنایت اللہ شامل تھے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔جماعت اسلامی کے وفد نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کے ریلیف کیلئے اپنے موقف کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پوری طرح احساس ہے۔ حالیہ علاقائی صورتحال کی تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کم آمدن والے طبقے کو سہولت دینے کے لئے حکومت کی جانب سے دی گئی پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت علاقائی بحران کے حل کے لئے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے تاکہ صورتحال معمول پر آ سکے، موجودہ بحران کا تعلق حکومتی پالیسیوں سے نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہے تاہم مالی استطاعت کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔وزیراعظم نے وفد کو کم آمدن طبقے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں حکومت کی جانب سے اب تک فراہم کی گئی ریلیف کی تفصیل سے آگاہ کیا اور مطلع کیا کہ اب تک ایک کروڑ ستائس لاکھ افراد اس سکیم میں رجسٹر ہو چکے ہیں۔ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے تین تین اراکین پر مشتمل کمیٹی مندرجہ ذیل اقدامات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی، عوام کیلئے پٹرول پر جاری ریلیف سکیم کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں ، پٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار کمی کیلئے بجٹ کے لئے قابل عمل تجاویز مرتب کی جائیں۔وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے کمیٹی کیلئے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ کو نامزد کیا۔دریں اثناء وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ پوری دنیا ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے ، خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی بحران پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی رسد متاثر ہو رہی ہے، تمام ملکوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ہر ملک اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے وسائل جمع کر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ایسے حالات کسی بھی ملک کی معیشت کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، ہم خطے میں تنا کاخاتمہ چاہتے ہیں تا کہ تیل کی قیمتیں کم ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دستیاب وسائل کے مطابق عوام کی ہرممکن مدد کی جا رہی ہے، وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ احسن اقبال نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے وفد نے اپنی تجاویز دی ہیں جبکہ حکومت اور جماعت اسلامی کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم مل کر ٹھوس تجاویز کو حتمی شکل دیں گے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پورے ملک میں عوام کو پٹرول پرریلیف کی فراہمی جاری ہے، حکومت عام آدمی کو مزید ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے جبکہ جماعت اسلامی کی سوچ بھی یہی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ریلیف کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے مگر پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک مارچ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
    وزیر اعظم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔

      خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین

      خبریں کے سرائیکی مشاعرہ نے حاضرین کے دل موہ لئی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.