سرینگر (این این آئی) حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے 27 اکتوبر 1947 سے اب تک بھارتی فوج ڈوگرہ اور دیگر فرقہ پرست قوتیں 4 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکے ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کوجموں شہید کیا گیا جو پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی رپورٹ کے مطابق 45 لاکھ سے زائد کشمیریوںکو پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہجرت پر مجبورکیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے داخلے اور قبضے کو 79 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران بھارتی قابض فورسز نے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا ہے، جن میں 1947-48ء کے دوران صرف جموں خطے میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کشمیری مسلمان بھی شامل ہیں۔ 1947ء رپورٹ کے مطابق جموں کے قتلِ عام کے دوران، ستمبر اور نومبر 1947ء کے درمیان جموں کے خطے میں مسلم آبادی کو بڑے پیمانے پر ہدف بنا کر قتل کیا گیا اور انہیں بے گھر کر دیا گیا۔ تاریخی ریکارڈ اور اس وقت کے صحافیوں کے بیانات ان واقعات کے چند اہم پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہیں، یہ تشدد انتہا پسند ہندو اور سکھ بلوائیوں کی جانب سے کیا گیا، جنہیں مہاراجہ ہری سنگھ کے زیرِ کمان ڈوگرہ فوج کی بھرپور مدد اور شہ حاصل تھی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور ہندو مہاسبھا کے کارکنوں سمیت مختلف مسلح گروہوں نے پورے جموں خطے میں ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کا سب سے زیادہ اثر جموں ضلع، راجوری، پونچھ، ریاسی اور کٹھوعہ پر پڑا۔ رپورٹس میں اس خطے میں سرگرم پٹیالہ اسٹیٹ سکھ بریگیڈز کے ملوث ہونے کا بھی ذکر ہے۔
بریکنگ نیوز
- حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ
- ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر 27 اکتوبر کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- لاہور:وینڈر سردیوں کا خاص تحفہ کشمیری چائے تیار کر رہا ہے۔
- پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ 10 روز میں مکمل
- سوڈان کے شہر نیالا میں ڈرون حملہ 21 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی
- غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 38 ہزار فلسطینی خواتین بچیاں جان بحق ہو چکیں
- سونے کے نرخوں میں استحکام فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار روپے پر برقرار
- 27 اکتوبر کشمیری عوام کے لیے یومِ سیاہ ہے:سرفراز بگٹی
- مریدکے ، دو ماہ سے لاپتہ پانچ سالہ عون عباس کی لاش جوہڑ سے برآمد، دو ملزمان گرفتار
- چار اسلامی ممالک کا تہران میں اجلاس نیک شگون ہے،اختر اقبال
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا زخمی
- کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کی اُمید برقرارہے، سعیدغنی
- پاکستان یورپی یونین کا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق تجارت اقتضادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- بائیک رائیڈر کی نازیبا حرکات، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی
- لاہور،رشوت لینے اور دینے والے 3پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
- لاہور:طالبات این سی اے لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پوسٹرز کی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
- دمام، ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد2ہوگئی
- گیس کمپریسر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
- چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس 29′ 30اکتوبرکے انتظامات مکمل
