کراچی(این این آئی)شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں 16 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ فقیر کالونی میں پریشان چوک قبرستان کے قریب ایک گھر میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 25 سالہ خاتون متاثر ہوگئیں۔ انہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت شاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کو گھر میں کام کرتے ہوئے بجلی کے تار سے کرنٹ لگا۔
