Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
    • سپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا
    • سابق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان کی عمرہ ادائیگی، روضہ رسول ۖپر حاضری دی
    • تنقید کا نشانہ بننے کی ابعادت ہو گئی ہے:شاداب خان
    • انگلینڈ’ ہیری کین نے بیلن ڈی اور 2026 کا اعزاز جیت لیا
    • APSشہداء میموریل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2027کا انعقاد
    • سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا انجری کا شکار’ لاہیرو اودارا سکواڈ میں شامل
    • ریئلٹی شو کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا
    • جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں زیر گردش
    • ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنیوالے والدین پر کڑی تنقید
    • طاقتور اور مسکیولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی: بپاشا باسو
    • والد کیخلاف پریشان کن الزامات پرمیگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیں
    • معروف امریکی اداکار والٹر کینیگ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • مسجدالحرام میں موسلا دھار بارش روح پرور منظر نے دل جیت لیے
    • کراچی’ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 3 زخمی، مشتعل افراد نے ٹریلر جلا دیا
    • سائبر ڈاکوں نے پاکستانیوں کو سوا 8 ارب کا چونا لگا دیا ارکان پارلیمنٹ بھی نہ بچ سکے
    • برائلر گوشت کی قیمت میںمزید15روپے کلو کمی
    • آزاد کشمیر کی عوامی حکومت کا پہلا بڑا کارنامہ’ بلدیاتی اداروں کی پنشن کی منظوری
    • آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
    • حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معروف امریکی اداکار والٹر کینیگ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن (آئی این پی ) مشہور سائنس فکشن ٹی وی سیریز اسٹار ٹریک میں خلائی جہاز کے نیویگیٹر پاول چیخوف کا کردار ادا کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف امریکی اداکار والٹر کینیگ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔والٹر کینیگ 14 ستمبر 1936 کو پیدا ہوئے۔
    ان کی پرورش نیویارک شہر میں ہوئی اور انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد اپنے پیشہ ورانہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا۔ والٹر کینیگ کا انتقال لاس اینجلس میں واقع ان کے گھر پر ہوا جس کی تصدیق ان کے ٹیلنٹ ایجنٹ نے بھی کی۔اسٹار ٹریک میں ان کے ساتھ اداکاری کرنے والے اور دیرینہ دوست جارج ٹیکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انستا گرام پر ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ان کا دل غم سے بوجھل ہے۔، ان کے ساتھی اداکار اور اینسائن پاول چیخوف والٹر کینیگ آج صبح انتقال کر گئے۔والٹر کینیگ کو اسٹار ٹریک کے تخلیق کار جین روڈن بیری نے اس وقت منتخب کیا جب وہ خیالی خلائی جہاز انٹرپرائز کے عملے میں ایک روسی کردار شامل کرنا چاہتے تھے۔کینیگ اس سے قبل ٹیلی ویژن پر صرف چند کردار ادا کرچکے تھے تاہم جین روڈن بیری نے انہیں روسی افسر پاول چیخوف کے کردار کے لیے منتخب کیا۔یہ کردار ایسے دور میں متعارف کرایا گیا جب امریکا اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ عروج پر تھی، سیریز میں مختلف نسلوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ساتھ کام کرتے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے دکھایا گیا تھا۔والٹر کینیگ نے ایک مرتبہ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سیریز کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ مختلف نسلوں، عقائد اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ نہ صرف ساتھ رہ سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے سے گہری محبت بھی کرسکتے ہیں۔اسٹار ٹریک کی اصل ٹی وی سیریز 1966 سے 1969 تک تین سیزنز پر مشتمل رہی، والٹر کینیگ نے اس سیریز کی 36 اقساط میں پاول چیخوف کا کردار ادا کیا۔بعد ازاں انہوں نے 1979 سے 1994 کے درمیان ریلیز ہونے والی 7 فلموں میں بھی یہی کردار نبھایا۔کینیگ نے 2008 میں جاپلن گلوب کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں آڈیشن کے دوران ہی کردار ملنے کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ان کے مطابق انہیں ابتدا میں ایسا لگا تھا کہ یہ کردار چند اقساط تک محدود رہے گا تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان کے کیریئر اور زندگی کو مکمل طور پر بدل دے گا۔اسٹار ٹریک کی مقبولیت نے والٹر کینیگ کو دنیا بھر میں پہچان دلائی،تاہم اس شہرت کے ساتھ انہیں ایک مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔سیریز کے دیگر اداکاروں کی طرح انہیں بھی ایک ہی کردار کے ساتھ پہچانے جانے کی وجہ سے دیگر اداکاری کے مواقع حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔کینیگ نے 1998 میں سینٹ پیٹرزبرگ ٹائمز کو بتایا تھا کہ 1970 کی دہائی کے بیشتر حصے میں انہیں کام نہیں ملا اور وہ اس کی وجہ اپنے کردار کے ساتھ حد سے زیادہ وابستہ ہوجانے کو سمجھتے تھے۔والٹر کینیگ نے بعد ازاں 1990 کی دہائی کی سائنس فکشن سیریز بابل 5 میں بھی مستقل کردار ادا کیا۔وہ اداکاری کے علاوہ مصنف، اسکرپٹ رائٹر اور کبھی کبھار ہدایت کار کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔انہوں نے 1965 میں جوڈی سے شادی کی، ان کے ایک بیٹے اینڈریو کینیگ اور ایک بیٹی ڈینیئل کینیگ تھیں۔والٹر کینیگ کو 2010 میں اس وقت شدید ذہنی صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے بیٹے اور اداکار اینڈریو کینیگ نے خودکشی کرلی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ریئلٹی شو کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا

      ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنیوالے والدین پر کڑی تنقید

      طاقتور اور مسکیولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی: بپاشا باسو

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.