مظفرآباد(این این آئی)ریٹائرڈ ملازمین بلدیاتی ادارہ جات کی پنشن حکومت آزاد کشمیر نے ماضی کی حکومت کی طرف سے جاری نوٹفکیشن میں ترمیم کر کے کابینہ سے منظوری دے دی تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر شیخ طاہر وسیم ، چیئرمین جاوید اعوان ، سینئر نائب صدر منظور نظامی ،صدر ورکر یونین چوہدری راحیل شریف ، سردار جنید پرویز جنرل سیکرٹری ورکر یونین ،جنرل سیکرٹری افتخار احمد ، نگران اعلیٰ ندیم میر، فراز اعوان ، صائم فرخ و دیگر نے حکومت آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس ترمیم سے بلدیاتی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے فنڈز کی کمی ہو رہی تھی وہ حکومت آزاد کشمیر ادا کرے گی اس طرح مستقل بنیادوں پر پنشن کے معاملے کو موجودہ وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی قیادت میں کابینہ نے منظور کیا ہے جس پر وزیراعظم ازاد کشمیر بیرسٹر افتخارگیلانی سمیت جملہ ممبران کابینہ کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں عوامی حکومت کا پہلا بڑا کارنامہ ہے جسے بلدیاتی ادراجات کے ملازمین اور پنشنرزکے حوصلوں کو تقویت ملی ہے انہوں نے بلدیاتی ملازمین سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن انجام دیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔
