Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ
    • ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر 27 اکتوبر کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • لاہور:وینڈر سردیوں کا خاص تحفہ کشمیری چائے تیار کر رہا ہے۔
    • پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ 10 روز میں مکمل
    • سوڈان کے شہر نیالا میں ڈرون حملہ 21 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی
    • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 38 ہزار فلسطینی خواتین بچیاں جان بحق ہو چکیں
    • سونے کے نرخوں میں استحکام فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار روپے پر برقرار
    • 27 اکتوبر کشمیری عوام کے لیے یومِ سیاہ ہے:سرفراز بگٹی
    • مریدکے ، دو ماہ سے لاپتہ پانچ سالہ عون عباس کی لاش جوہڑ سے برآمد، دو ملزمان گرفتار
    • چار اسلامی ممالک کا تہران میں اجلاس نیک شگون ہے،اختر اقبال
    • نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
    • کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا زخمی
    • کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کی اُمید برقرارہے، سعیدغنی
    • پاکستان یورپی یونین کا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق تجارت اقتضادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
    • بائیک رائیڈر کی نازیبا حرکات، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی
    • لاہور،رشوت لینے اور دینے والے 3پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
    • لاہور:طالبات این سی اے لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پوسٹرز کی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
    • دمام، ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد2ہوگئی
    • گیس کمپریسر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
    • چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس 29′ 30اکتوبرکے انتظامات مکمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کیلئے مثبت پیشرفت:میاں احسن رشید

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (رپورٹنگ ٹیم) چیف ایگزیکٹو شمع بناسپتی شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ سرائیکی زبان نہایت میٹھی اور خوبصورت زبان ہے، یہ مشاعرہ وسیب کی آواز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کامیاب سرائیکی مشاعرے کے انعقاد پر روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس ملتان اظہر ممتاز ٹیپو نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرے نے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے، اس سے سرائیکی وسیب کی آواز مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں امتنان شاہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وسیب کے لوگوں کا درد رکھتے ہیں۔ مرحوم ضیا شاہد نے بھی ہمیشہ سرائیکی وسیب کی آواز بن کر ترجمانی کی۔ سنجرانی فوڈز کے چیف ایگزیکٹو طارق سنجرانی نے کہا ہے کہ سرائیکی مشاعرہ میں شعراء کا خوبصورت کلام سن کر دلی راحت ملی۔ انہوں نے کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر خبریں میڈیا گروپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادبی پروگرام سرائیکی زبان، ثقافت اور روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی ادب کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ سن کراپ گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شفیق پتافی نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ وسیب کی ثقافت اور ادبی روایات کی بہترین نمائندگی ہے۔ ایسے پروگراموں سے سرائیکی زبان و ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد کی سرائیکی وسیب سے محبت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کامیاب سرائیکی مشاعرہ منعقد کرنے پر خبریں میڈیا گروپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سرائیکی ادب اور ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کینزو گروپ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ کا انعقاد قابلِ تحسین اقدام ہے، جس نے وسیب کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر روزنامہ خبریں کی میڈیا ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی ایک خوبصورت اور میٹھی زبان ہے، جو وسیب کی ثقافت، تہذیب اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔ ایسے ادبی پروگراموں سے سرائیکی زبان و ادب کے فروغ اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ خبریں کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مشاعرے میں گزشتہ چھ سال کے دوران وفات پانے والی 112 ادبی، ثقافتی شخصیات کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔دعائے مغفرت ڈاکٹرسیدذوہیب عزیز بخاری سجادہ نشین دربارعالیہ رکن آبادشریف اڈا لاڑنے کی۔خبریں کے چیف ایڈیٹر جناب ضیاشاہد، احمدخان طارق، اقبال سوکڑی، وارث علی وارث، عبدالطیف بھٹی، رشیدحسرت حسوانہ، محمدرفیع ہاشمی، پروفیسرشمیم عارف قریشی، پروفیسر شوکت مغل،سیداصغرگیلانی، سیدمقصود بخاری، جام ایم ڈی گانگا، ارشاد تونسوی، رشیدقیصرانی، ڈاکٹراسلم انصاری، ظریف احسن، امان اللہ ارشد، اے بی عاصم،آصفہ منیر، اسلم رسول پوری، عبداللہ نظامی، سید عارض بخاری، صوفی نجیب اللہ نازش، نوازش علی بھپلا، رزاش لیاقت پوری سمیت دانشور، شاعر ادیب اور دیگر شخصیات ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ملتان ( رپورٹنگ ٹیم) مشاعرے کے شرکا اور شعرا کرام نے روزنامہ خبریں کو سرائیکی ادب اور ثقافت کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ”متفقہ” طور پر درج ذیل قراردادیں منظور کیں انہوں نے کہا کہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ بلا تعطل ہر سال منعقد ہونا چاہیے۔ ایک اور قرارداد کے ذریعے انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ خبریں کا ادبی ایڈیشن ”وسیب سنگ ”دوبارہ شروع کیا جائے اور اس کا باقاعدگی سے اجرا کیا جائے تاکہ علاقے کے شاعروں اور ادیبوں کو اپنی تخلیقات کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکے
    میاں احسن رشید

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ

      لاہور:وینڈر سردیوں کا خاص تحفہ کشمیری چائے تیار کر رہا ہے۔

      پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ 10 روز میں مکمل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.