لاہور(انٹرویو:خبریں ڈیجیٹل) ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم المعروف کالا پہلوان نے کہا کہ پہلوانی ہماری ثقافت اور روایت کا حصہ ہے۔ بچوں کو پہلوانی کی طرف لانا چاہیے، انہیں ورزش کروانی چاہئے۔ مہر اکرم پہلوان نے کہا کہ دیکھئے، گاما پہلوان جیسے بڑے ناموں نے ہماری پہلوانی کو دنیا بھر میں مشہور کیا۔ لیکن بڑے پہلوانوں کے انتقال کے بعد پہلوانی کی سرگرمیاں کم ہوتی گئیں اور اکھاڑے بند ہونے لگے۔میں نے دوبارہ پہلوانی کو فروغ دینے اور اکھاڑوں کو آباد کرنے کی کوشش کی۔ بڑے بڑے دنگل منعقد کروائے اور بچوں کو اس کھیل کی طرف لانے کے لیے کام کیا۔لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بچوں کو پہلوانی کی تربیت دی جا رہی ہے۔ میری کوشش ہے کہ نوجوان غلط سرگرمیوں سے دور رہیں اور کھیلوں میں حصہ لیں۔ جب بچے ورزش کریں گے، اکھاڑوں میں آئیں گے اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہوں گے تو وہ برے کاموں سے بھی دور رہیں گے۔مہر اکرم پہلوان نے کہا کہدیکھیے، میرے شاگرد محنت تو بہت کرتے ہیں، لیکن سب کے حالات ایک جیسے نہیں ہیں۔ کچھ بچوں کو اچھی خوراک مل جاتی ہے، جبکہ کچھ کے لیے یہ مشکل ہوتا ہے۔میری خواہش ہے کہ بچوں کو اچھی خوراک فراہم کی جائے۔ اگر بچے اچھی خوراک کھائیں گے، باقاعدگی سے ورزش کریں گے تو ان کی صحت اور طاقت بہتر ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کسی کو محتاج نہ کرے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ غریب بچوں کے لیے پہلوان بننا آسان نہیں۔مہر اکرم پہلوان نے کہا کہ یہ بہت اچھا سوال ہے۔ ہاکی، کرکٹ اور فٹبال کی طرح پہلوانی بھی ایک کھیل ہے۔ لوگوں کو پہلوانی کی اصل اہمیت سمجھنی چاہیے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ پہلوانی میں کپڑے خراب ہو جائیں گے، جسم پر مٹی لگ جائے گی یا محنت زیادہ کرنی پڑے گی۔ لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ پہلوانی کتنی محنت، طاقت اور نظم و ضبط کا تقاضا کرتی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا چاہیے اور انہیں اچھی تربیت دینی چاہیے۔ ہماری نوجوان نسل کو پہلوانی کی اہمیت سمجھنے اور اس کھیل کی طرف آنے کی ضرورت ہے۔مہر اکرم پہلوان نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ نے کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، اور بعض سطحوں پر پہلوانی کے لیے بھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔لیکن مجھے خود دنگل منعقد کروانے اور بچوں کو تربیت دینے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ میں بچوں سے وعدے کرتا ہوں کہ انہیں اکھاڑے میں لاؤں گا، پہلوانی سکھاؤں گا اور ان کی تربیت کا بندوبست کروں گا۔مہر اکرم نے بچوں کو پیغام دیا کہ پہلوانی کریں، ورزش کریں، اچھی خوراک کھائیں، سگریٹ نوشی اور نشے سے دور رہیں اور اپنے والدین کا احترام کریں۔مہر اکرم کالاپہلوان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر دنگل منعقد ہوں تو حکومت کی طرف سے خاطرخواہ تعاون نہیں ملتا۔ میں نے قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت دنگل کروائے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے یہ کام کرنے کی توفیق دی۔ میرے کچھ دوست بھی میری معاونت کرتے ہیں۔ بعض لوگ بچوں کے لیے بادام اور دیگر اچھی خوراک فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی جسمانی طاقت بہتر بنا سکیں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو اچھی خوراک ملے، اکھاڑے آباد ہوں اور پہلوانی کی روایت زندہ رہے۔ مجھے اس کام سے کوئی ذاتی لالچ نہیں، بلکہ میری خواہش ہے کہ ہمارے بچے آگے بڑھیں اور پاکستان میں پہلوانی کو فروغ مئں اپنا بھرپور حچہ ڈالیں۔مہر اکرم المعروف کالا پہلوان نے کہا کہ پہلواندیکھیے، میرے والد صاحب نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ انہوں نے میری ہر ممکن مدد کی اور مجھے پہلوانی میں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔لیکن آج کے دور میں ہر چیز بہت مہنگی ہو گئی ہے۔ گوشت، دودھ اور اچھی خوراک حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہو چکا ہے۔ غریب خاندانوں کے بچے پہلوانی کا شوق تو رکھتے ہیں، لیکن ان کے لیے اچھی خوراک اور تربیت کے اخراجات برداشت کرنا آسان نہیں۔بہت سے بچے مالی مشکلات کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔ میری کوشش ہے کہ بچوں کو اکھاڑوں میں لاؤں، انہیں تربیت دوں اور ان کے لیے خوراک کا انتظام کروں۔کالا پہلوان نے اس موقع پر مریم نواز صاحبہ کو انکی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہو کہا کہ مریم نواز سمیت جن لوگوں نے کھیلوں کے لیے تعاون کیا ہے، میں ان کا شکر گزار ہوں۔ سیٹھ کھوکھر صاحب بھی میری معاونت کرتے ہیں۔ وہ اچھے انسان ہیں اور میرے کام میں مدد دیتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی جو لوگ پہلوانی کی سرپرستی کر سکتے ہیں، وہ آگے آئیں گے اور بچوں کی مدد کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- چار اسلامی ممالک کا تہران میں اجلاس نیک شگون ہے،اختر اقبال
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا زخمی
- کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کی اُمید برقرارہے، سعیدغنی
- پاکستان یورپی یونین کا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق تجارت اقتضادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- بائیک رائیڈر کی نازیبا حرکات، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی
- لاہور،رشوت لینے اور دینے والے 3پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
- لاہور:طالبات این سی اے لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پوسٹرز کی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
- دمام، ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد2ہوگئی
- گیس کمپریسر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
- چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس 29′ 30اکتوبرکے انتظامات مکمل
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین 10 ایکڑ پر مشتمل زراعتی بلاک کا افتتاح کر رہے ہیں۔
- لاہور میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں تیز، ضلعی انتظامیہ متحرک
- ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم ایک گھنٹہ معطل مسافروں کی لائنیں
- کشمیری عوام آج بھی بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، شرجیل میمن
- محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے شعبہ فنانس میں مالیاتی نظم و ضبط
- سموگ تدارک کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں جاری
- اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیراعظم کے مشیرراناثناء اللہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
- ریلوے نے آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا صحافی’معمر افراد، معذور افرادشامل
- سہیل آفریدی اچھے ریسٹ ہاوس میں مزے کر رہے ہیںرانا ثنا اللہ
