لاہور(کر ائم رپو رٹر) سموگ تدارک کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے گزشتہ 7روز میں 2ہزار 419 ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ، ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 236جرمانے ، 796وارننگز جاری ،دھواں چھوڑنے والی 1280گاڑیوں کی نشاندہی اور ای چالان جاری کئے گئے،بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی ایک ہزار 238گاڑیوں کی نشاندہی، 639جرمانے اور 469وارننگز جاری، باربی کیو اور چمنیوں سے دھوئیں کے اخراج کی 129خلاف ورزیاں ریکارڈ، 121وارننگز جاری، اینٹوں کے بھٹوں سے دھوئیں کے اخراج کے 33واقعات ریکارڈ، 21 کیسز متعلقہ محکموں کو ارسال، صنعتی آلودگی کے 21واقعات کی نشاندہی، 19کیسز کارروائی کیلئے متعلقہ محکموں کو ارسال، فصلوں کی باقیات جلانے کے 6واقعات ریکارڈ، ایک مقدمہ درج، 4کیسز متعلقہ محکموں کو ارسال کیے گئے ۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ سموگ کے خلاف جدید کیمروں اور ڈرونز کی مدد سے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے کارروائیاں جاری ہیں، شہری فضائی آلودگی کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی اطلاع فوری ہیلپ لائن 15پر دیں۔
