Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔
    • خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین
    • ”خبریں ”سالانہ سرائیکی مشاعرہ 2026′ اے ہے اساڈی سانجھ سرائیکی جڑ گئے ابھالماں ۔
    • خبریں کے سرائیکی مشاعرہ نے حاضرین کے دل موہ لئی
    • مشاعرے کی جھلکیاں
    • سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کیلئے مثبت پیشرفت:میاں احسن رشید
    • لاہور:شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پانچواں میچ دیکھ رہے ہیں۔
    • مقبوضہ جموں و کشمیر میں79 برس کے دوران4لاکھ سے زائد کشمیری شہیدکیے گئے
    • ملتان:روزنامہ ”خبریں”کے زیراہتمام سرائیکی مشاعرہ کے حوالے سے شیخ احسن رشید، ڈاکٹرشفیق پتافی طارق سنجرانی، چودھری آصف مجید، اظہرممتاز ٹیپو اپنے خیالات کااظہار کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد کے3500قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل ہونگے:محسن نقوی
    • شعراء کی صلاحیتوں کا احاطہ کرنے کیلئے الفاظ نہیں: رفیق رجوانہ
    • ڈاکوں کی روش برقرار شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار
    • اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کویت نیول فورس کے ریئر ایڈمرل سیف الحمران ملاقات کررہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ سے صدرمشاعرہ ڈاکٹرمقبول حسن گیلانی، ملک محمدرفیق رجوانہ، سجادحسین بخاری، ملک عدنان ڈوگر،ندیم قریشی، جاویدانصاری، چوہدری وحید ارائیں، اللہ نواز وینس، رانافراز نون، شوکت اشفاق، عمران خان، قاسم رضا ملک،عارف ملغانی، زین ملغانی، عبدالستار قمر، ذکاء اللہ انجم ملغانی،سلیم قیصر ،رفاقت انجم دیگر خطاب کرتے ہوئے۔
    • سرائیکی مشاعرہ مسلسل 8 گھنٹے جاری رہا شاندار محفل میں سرائیکی زبان و ادب سے محبت کرنیوالوں کی بڑی تعداد شریک شعراء نے اپنی تصانیف پیش کیں
    • کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان کی خواجہ آصف سے ملاقات
    • مسئلہ کشمیر کسی ایک ریاست کا نہیں عالمی مسئلہ بن چکاہے:خواجہ سلمان رفیق
    • پہلوانی ہماری ثقافت اور روایت بچوں کو اس طرف لایا جائے مہر اکرم عرف کالا پہلوان
    • کینڈا میں سکھوں کا شدید احتجاج مودی بھارتی ہائی کمشنر کے پتلے نذرِ آتش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک چین دیجیٹل روابط مزید مضبوط بنانے کا اعلان

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کے افتتاح کو پاک چین تعلقات میں ایک نئے اور تاریخی باب کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے دونوں ممالک کی معیشتوں، توانائی کے شعبوں اور بنیادی ڈھانچے کو آپس میں جوڑا جبکہ انفارمیشن کوریڈور دونوں ممالک کے عوام، میڈیا اداروں، کاروباری برادری، جامعات اور نوجوان نسل کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے نے ہماری زمینوں کو جوڑا جبکہ اگلا مرحلہ ہمارے ذہنوں کو جوڑے گا۔ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور چار بنیادی ستونوں پر قائم کیا گیا ہے جن میں میڈیا، تجارت، تھنک ٹینکس اور ثقافت و نوجوانوں کے شعبے شامل ہیں۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان اور چین کے 18 میڈیا اداروں پر مشتمل نیوز ایکسچینج ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کراچی میں پہلا علاقائی دفتر بھی قائم ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور جھوٹ کا جواب حقائق، تنہائی کا جواب تبادلے اور بداعتمادی کا جواب اعتماد سے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سی پیک ہمارے مشترکہ مستقبل کا جسم ہے تو چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور اس کی آواز ثابت ہوگا۔ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ میڈیا، معلومات کے تبادلے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاک چین تعلقات کو فروغ دینا ہمیشہ ان کی دلی خواہش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف مشترکہ سرحد رکھتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے پہاڑ، دریا، ثقافتیں، روایات اور تاریخی رشتے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاک چین دوستی کی داستانیں درہ خنجراب سے گوادر، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اس دوستی کی روایات نسل در نسل منتقل کیں اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس عظیم ورثے کو مزید مضبوط بناتے ہوئے آنے والی نسلوں تک پہنچائیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو دنیا بھر میں آہنی دوستی کے نام سے پہچانا جاتا ہے اور یہ ایک منفرد اصطلاح ہے جو دونوں ممالک کے غیر معمولی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے 2015ء میں دورہ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے تاریخی منصوبے کی بنیاد رکھی۔ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا ایک اہم ترین منصوبہ ہے جس نے کئی دہائیوں پر محیط خیرسگالی کو عملی ترقی، توانائی، شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تبدیل کیا۔ اس منصوبے نے ان گھروں کو روشن کیا جہاں پہلے اندھیرا تھا، مختلف صوبوں میں موٹرویز تعمیر ہوئیں اور گوادر کے ذریعے پاکستان کو عالمی تجارت تک رسائی کے نئے مواقع میسر آئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ درہ خنجراب کے راستے پہلی فائبر آپٹک کیبل نے پاکستان اور چین کو براہ راست ڈیجیٹل رابطے سے منسلک کیا۔ درہ خنجراب دنیا کے بلند ترین پہاڑی دروں میں سے ایک ہے جہاں پاکستان اور چین کی سرحدیں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح قراقرم ہائی وے نے دونوں ممالک کے درمیان زمینی رابطے قائم کیے، اسی طرح چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور معلومات، خیالات، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کی نئی شاہراہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ترقی، روزگار، جدت، ماحول دوست ترقی اور کشادگی پر مبنی نئی راہداریوں کا خاکہ پیش کیا ہے۔ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور اسی وژن کو عملی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی فہم و ادراک کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے مشترکہ ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن کوریڈور کا پہلا ستون میڈیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور چین کے 18 میڈیا اداروں پر مشتمل نیوز ایکسچینج ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کے سرکاری نشریاتی اداروں اور نجی ٹیلی ویڑن چینلز کے ساتھ چین کے معروف میڈیا ادارے شنہوا، چائنا میڈیا گروپ اور پیپلز ڈیلی سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ اس گروپ کے ذریعے دونوں ممالک کے میڈیا ادارے تصدیق شدہ خبریں اور معلومات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کن اطلاعات اور منفی بیانیوں کی نشاندہی اور ان کا حقائق کی بنیاد پر جواب دینے کے لیے حقائق کی جانچ پڑتال کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ منصوبے کا دوسرا اہم ستون تجارت ہے جس کے تحت کراچی میں پہلا علاقائی دفتر قائم کیا جا چکا ہے۔ تجارت، سرمایہ کاری اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق معلومات کو یکجا کرنے کے لیے ایک خصوصی تجارتی پورٹل تیار کیا جا رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں کاروبار کرنے والے چینی سرمایہ کاروں اور چین میں کام کرنے والے پاکستانی کاروباری افراد کی کامیابیوں اور تجربات کو پوڈکاسٹ سیریز کے ذریعے سامنے لایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کوریڈور کا تیسرا ستون تھنک ٹینکس پر مشتمل ہے جس کے ذریعے مشترکہ مکالمے، تحقیق، تجزیوں اور علمی اشاعتوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پالیسی سازی اور دوطرفہ تعاون کو ٹھوس شواہد اور تحقیق کی بنیاد پر مزید مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ منصوبے کا چوتھا ستون ثقافت، سیاحت اور نوجوانوں کے درمیان روابط پر مشتمل ہے۔ اس سلسلے میں چین کے علاقے سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان سیاحتی راہداری پر کام جاری ہے جس سے چینی سیاحوں کو پاکستان کے شمالی علاقوں تک رسائی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے یادگاری سال کے موقع پر خصوصی دوستی ریلی بھی منعقد کی جائے گی جبکہ یوتھ ایمبیسیڈرز پروگرام کے پہلے گروپ کے لیے پاکستان بھر کی 13 جامعات سے نوجوانوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں گلگت، کوئٹہ، پشاور، کراچی، مظفرآباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں کی جامعات شامل ہیں۔ عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کا ایک وسیع وڑن دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس کی بنیاد باہمی احترام، مشترکہ ترقی اور عالمی تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی بدامنی میں پائیدار تحفظ اور غربت میں پائیدار خوشحالی ممکن نہیں۔ دنیا کے ممالک کی تقدیریں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، اس لیے مشترکہ مستقبل بھی باہمی تعاون سے ہی تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی اس حقیقت کی بہترین مثال ہے کہ مختلف زبانوں، مذاہب، ثقافتوں اور تاریخی پس منظر رکھنے والے ممالک بھی مشترکہ مقاصد اور اعتماد کی بنیاد پر مضبوط تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل ترقی کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلبہ کو جدید عالمی رجحانات سے روشناس کرانے کے لیے وظائف فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے اصرار پر علی بابا گروپ کے چیئرمین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کیا جس پر دورے کے دوران صرف 20 منٹ میں دستخط کر دیے گئے۔ اس مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نزدیک ڈیجیٹل انقلاب کا اصل تعلق عوام، خصوصاً پاکستان کی نوجوان نسل سے ہے۔ پاکستان کی 68 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور یہی نوجوان ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہیں۔ آج نوجوانوں کے ہاتھوں میں موجود لیپ ٹاپ ان کے لیے دنیا تک رسائی کا پاسپورٹ جبکہ اسمارٹ فون عالمی منڈی تک پہنچنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ پاکستان اپنی صلاحیتوں، نوجوان افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا مقام بنا رہا ہے۔ عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں رابطہ طاقت اور اپنا بیانیہ پیش کرنے کی صلاحیت خودمختاری کی علامت ہے۔ جو قوم ڈیجیٹل دنیا میں اپنی کہانی خود بیان نہیں کر سکتی، دوسرے اس کی جانب سے کہانی بیان کرتے ہیں۔ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور بنیادی طور پر ایک ڈیجیٹل راہداری ہے جس میں خبروں کے تبادلے، حقائق کی جانچ پڑتال، تجارتی پورٹلز، پوڈکاسٹس، سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز اور نوجوان سفیروں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فائیو جی، مصنوعی ذہانت، برقی تجارت اور اسمارٹ شہروں سمیت ڈیجیٹل معیشت کے مختلف شعبوں میں چین کی ترقی موجودہ دور کی نمایاں کامیابیوں میں شامل ہے۔ پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تجارت اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے چین کے میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس، جامعات، کاروباری اداروں اور یوتھ ایمبیسیڈرز کو سی پیک کے مختلف شعبوں میں بھرپور شراکت داری کی دعوت بھی دی۔ اپنے خطاب کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مل کر قراقرم ہائی وے جیسی عظیم شاہراہ تعمیر کی جس کے لیے دونوں ممالک کے متعدد افراد نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ آج ہم ایک مختلف نوعیت کی شاہراہ تعمیر کر رہے ہیں جو چٹانوں کے بجائے سچائی اور معلومات کی بنیاد پر قائم ہوگی اور جس پر ٹرکوں کے بجائے خیالات اور آوازوں کا تبادلہ ہوگا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آباؤ اجداد کی تعمیر کردہ شاہراہ کی طرح چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور بھی دیرپا ثابت ہوگا اور پاک چین دوستی کی داستان ہر گھر، ہر زبان اور ہر نسل تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی اس حقیقت کی زندہ مثال ہے کہ انسانیت کا مشترکہ مستقبل باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ جدوجہد سے تعمیر کیا جا سکتا ہے۔
    ڈیجیٹل روابط

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔

      خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین

      خبریں کے سرائیکی مشاعرہ نے حاضرین کے دل موہ لئی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.