Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔
    • خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین
    • ”خبریں ”سالانہ سرائیکی مشاعرہ 2026′ اے ہے اساڈی سانجھ سرائیکی جڑ گئے ابھالماں ۔
    • خبریں کے سرائیکی مشاعرہ نے حاضرین کے دل موہ لئی
    • مشاعرے کی جھلکیاں
    • سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کیلئے مثبت پیشرفت:میاں احسن رشید
    • لاہور:شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پانچواں میچ دیکھ رہے ہیں۔
    • مقبوضہ جموں و کشمیر میں79 برس کے دوران4لاکھ سے زائد کشمیری شہیدکیے گئے
    • ملتان:روزنامہ ”خبریں”کے زیراہتمام سرائیکی مشاعرہ کے حوالے سے شیخ احسن رشید، ڈاکٹرشفیق پتافی طارق سنجرانی، چودھری آصف مجید، اظہرممتاز ٹیپو اپنے خیالات کااظہار کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد کے3500قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل ہونگے:محسن نقوی
    • شعراء کی صلاحیتوں کا احاطہ کرنے کیلئے الفاظ نہیں: رفیق رجوانہ
    • ڈاکوں کی روش برقرار شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار
    • اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کویت نیول فورس کے ریئر ایڈمرل سیف الحمران ملاقات کررہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ سے صدرمشاعرہ ڈاکٹرمقبول حسن گیلانی، ملک محمدرفیق رجوانہ، سجادحسین بخاری، ملک عدنان ڈوگر،ندیم قریشی، جاویدانصاری، چوہدری وحید ارائیں، اللہ نواز وینس، رانافراز نون، شوکت اشفاق، عمران خان، قاسم رضا ملک،عارف ملغانی، زین ملغانی، عبدالستار قمر، ذکاء اللہ انجم ملغانی،سلیم قیصر ،رفاقت انجم دیگر خطاب کرتے ہوئے۔
    • سرائیکی مشاعرہ مسلسل 8 گھنٹے جاری رہا شاندار محفل میں سرائیکی زبان و ادب سے محبت کرنیوالوں کی بڑی تعداد شریک شعراء نے اپنی تصانیف پیش کیں
    • کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان کی خواجہ آصف سے ملاقات
    • مسئلہ کشمیر کسی ایک ریاست کا نہیں عالمی مسئلہ بن چکاہے:خواجہ سلمان رفیق
    • پہلوانی ہماری ثقافت اور روایت بچوں کو اس طرف لایا جائے مہر اکرم عرف کالا پہلوان
    • کینڈا میں سکھوں کا شدید احتجاج مودی بھارتی ہائی کمشنر کے پتلے نذرِ آتش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عوام کی سلامتی انصاف کیلئے جیل جانا منظور جرم ترک کر دیں ورنہ نہیں چھوڑیں گئے مریم نواز

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ اور سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباددی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے والدین کو بھی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے کہنے پر تقریب کے شرکاء نے
    کھڑے ہوکر تمام والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رسول میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیچنگ ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رسول میڈیکل کالج میں جنوری2027 سے ایڈمشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منڈی بہاء الدین میں یونیورسٹی آف رسول میں لیپ ٹاپ اور ہونہارسکالر شپ کی ڈسٹری بیوشن تقریب سے خطاب کیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی سلامتی اور انصاف کیلئے جیل جانا منظور ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مجرموں کو پیغام دیتی ہوں کہ ماؤں اور بیٹیوں کو تکلیف پہنچانا چھوڑ دیں اور جرم کرناترک کردیں ورنہ نہیں چھوڑیں گے۔ سکوٹی سوار لڑکی اور پٹرول پمپ کے ملازم کو مارنے والے کو اگلے دن ہی ضمانت مل جاتی ہے۔ عدالت سے کہتی ہوں کہ اتنی سزا تو دیں کہ مجرم کو محسوس ہو۔ عوام کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور پنجاب کی خاتون چیف جسٹس سے ملنا پڑا تو ضرور ملوں گی۔ اگر قانونی سقم کی وجہ سے ملزموں کو ضمانت نہ ملیں تو کبھی جرم نہ ہوں ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بیٹیوں سے کہتی ہوں کہ آپ کسی سے کم تر نہیں، آپ سب کر سکتی ہیں۔ قوم کو عادت پڑ چکی تھی کہ امیر غریب کا استحصال کرتا رہے اور لوگ برداشت کرتے رہیں۔ امیر تھپڑ مارے تو کہتے ہیں کہ صدیوں سے یہی ہوتا آیا ہے، اب سب کیلئے اصول ایک ہی ہوگا۔ ظالموں کی ویڈیو اس لیے پوسٹ کرتی ہوں تاکہ عبرت پکڑیں۔ غریب کا تھپڑ امیر کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ پنجاب میں ریپ کے ملزم کو دو گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ بچوں کی محبت اور اپنائیت کا شکریہ اداکرنے کیلئے الفاظ نہیں ملتے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ، سکالر شپ اور ای بائیکس ایک لاکھ کی بجائے ایک، ایک کروڑ بھی دے دوں، تو بچوں کی محبت کا ایک فیصد بھی نہیں لوٹاسکتی۔ مجھے اپنی برتھ ڈے یاد نہیں مگر بچوں نے میری سالگرہ ماں کی طرح منائی۔ میں آپ کو کچھ نہیں دے رہی بس آپ کا حق لوٹارہی ہوں، یہ آپ لوگوں کا پیسہ ہے جو آپ کو لوٹایا جارہا ہے۔انہی بچوں میں سے ہی کوئی انجینئر، سرجن، آرمی اور پولیس آفیسر بنے گا۔ انہی بچوں میں سے نئی لیڈر شپ سامنے آئے گی،نئے چیف منسٹر اور منسٹر بنیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں نے جس محبت اور لگن سے ترانے پڑھے، مطمئن ہوں کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہر بچہ چلتا پھرتا پاکستان ہے، حکومت اور ریاست آپ کے ساتھ ہے۔ ہونہار نوجوان پاکستان کاروشن مستقبل کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بچوں کو نصیحت کی کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا ہے، کبھی جھکنے نہیں دینا۔مجھے یقین ہے کہ بچوں کے والدین آج خوش ہیں کہ ان کی قربانیاں ضائع نہیں گئیں۔والدین اپنی حسرتیں پوری نہیں کرتے تا کہ بچوں کی ضروریات پوری ہوسکیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ماں باپ راضی ہوں تو کوئی بھی نہیں ہرا سکتا، والدین کے پاؤں کو ہاتھ لگا کران کا شکریہ ادا کریں۔رسول یونیورسٹی 20 سال سے بن رہی تھی، حلف لیا تو 149 بچے پڑھ رہے تھے، آج تین ہزار پڑھ رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف رسول میں اربوں روپے لگا کر سوشل سائنسز، لائف سائنسز اور بزنس مینجمنٹ کے نئے ڈیپارٹمنٹ بنا ئے ہیں۔ بچوں کیلئے نئے ڈیپارٹمنٹ اس لیے بنائے تاکہ انہیں حصول تعلیم کیلئے دور نہ جانا پڑے۔ اتنا صاف ستھرا شہر دیکھ کر یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ منڈی بہاء الدین ہے۔ منڈی بہاوالدین میں گرین بسیں چل رہی ہیں، نئے بازار، فوڈ سٹریٹ اور پارکس بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پانچ نومبر سے ای بائیکس دینے شروع کردیں گے، لڑکوں کیلئے بلیک اور لڑکیوں کیلئے پنک ای بائیک ہوگی۔ اب بچے اور بچیوں کو آمدورفت کیلئے کسی کی محتاج نہیں ہوں گی۔ بیٹیوں کو اپنی سواری کیلئے کسی کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ پنجاب میں سفارش کا زمانہ چلا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہارسکالر شپ میں کوئی بندہ سفارش ثابت نہیں کرسکتا۔ حکومت پنجاب کے کسی بھی پراجیکٹ میں میرٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جاتی۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت بغیر سفارش کے ڈھائی لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔ پورے پنجاب میں 35 ہزار کلو میٹرسے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی گئی ہے۔ ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، مریم نواز، اللہ تعالیٰ، عوام اور خود کو بھی جوابدہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسی سکیم میں کوئی ریفرنس نہیں چلتا، اہلیت کے مطابق سب کچھ دیا جاتا ہے۔ ہمارے دور میں ہر پراجیکٹ کا تالا میرٹ کی چابی سے کھلتا ہے۔ کوئی اثر ورسوخ والا کسی غریب اور نادار کاحق نہیں کھاسکتا۔یہ پہلا دور ہے جس میں ظالم اور مجرم جتنا بھی امیر ہو قانون کا ہاتھ اس کے گریبان تک پہنچ جاتاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سکوٹر سوار بچی کو تھانے میں خود کال کی۔ میں کہتی ہوں جتنے تھپڑ غریب کے منہ پرمارے، اتنے ہی تھپڑ اس ظالم امیر کو مارے جائیں۔ ریاست ساتھ کھڑی ہے، سکوٹی سوار بچی نے کہا کہ حکومت نے تحفظ کا احساس دلایا۔ حکومت کی طرف سے بچیوں کوتحفظ کا احساس ہونا میرے لیے باعث اطمینان ہے۔پٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی سے منع کرنے والے ملازم کو رعونت زدہ شخص نے مارا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دونوں کو سامنے بٹھایا،کہا جتنا اس نے مارا اتناہی تم ماروں، تاکہ ظالم اور مجرم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔ پنجاب اب مظلوم کیساتھ کھڑا ہوتا ہے، 15 سال کا یتیم بچہ جسے ماں اور نانا نے چھوڑ دیا۔ ملتان کی سڑکوں پریتیم اکیلا بھاگتا رہا اور اس پر گاڑی چڑھا دی گئی، ریاست اب مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ مجھے کہا گیا کہ اپنے آپ کو بچاؤ کل کو مقدمے بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب میں نے کچھ نہیں کیا تھا تو مقدمے بنے تھے،اب مقدموں کا خوف اتر چکا ہے۔ عوام کی عزت اور سلامتی کی حفاظت مریم نواز کی ذمہ داری ہے۔کوئی امیر زادہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والا غریب کو ہاتھ لگائے گا تو قانون اسے نہیں چھوڑے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ میں عوام سے کہتی ہوں کہ جب بھی کوئی واقعہ پیش آئے تو فوری رپورٹ کریں، تاکہ ظالم کو دوبار ظلم کرنے کا موقع نہ ملے۔ پنجاب میں گھر سے نکلیں تو الیکٹروبس ملتی ہے، نئی سڑک ملتی ہے اور گھر کی د ہلیز پر دوائی ملتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کو دنیا بھر میں سب نے تسلیم کیا۔ ڈھائی سال میں ڈھائی لاکھ سے زائد گھر بننے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مجھے بچیوں نے کہا تھا کہ لیپ ٹاپ مل گیا، سکالر شپ بھی مل گیا، چھت نہیں، انہیں بھی گھر ملیں گے۔ پنجاب میں بچوں کو سکوٹیاں، لیپ ٹاپ، سکالر شپ اورکروم بک مل رہی ہیں میرا بس چلے تو چاند تارے بھی لاکر دے دوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں سے بس ایک ہی وعدہ لینا ہے کہ اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کریں گے۔ کوئی یہ کہے کہ احتجاج کیلئے باہر نکلو، پتھر مارو، ڈنڈے مارو، توڑ پھوڑ کروتو ایسا بالکل نہیں کرنا۔ ماں اپنے بچوں کے ہاتھ میں کیلوں والاڈنڈا نہیں دیتی بلکہ لیپ ٹاپ اور کتابیں دیتی ہے۔ پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، فیصلہ کرکے اٹھیں،ملک کے ساتھ وفا کرنی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے منڈی بہاؤالدین میں یونیورسٹی آف رسول اور رسول میڈیکل کالج کا افتتاح کر دیا ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طا لبات کے ساتھ ملکر کیک کاٹا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ سیلفی بنوائی اور گلے لگا لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنڈال آمد پر طلبہ کا جوش وخروش پرجوش تھا۔ایک طالبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پورٹریٹ اور کتاب پیش کی۔”تاریاں توں وی سوہنی” طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لئے گیت گایا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ ملکر قومی ترانہ پیش کیا۔”اگر پوچھے کوئی، ہمارا شجرہ پاکستان ” طلبہ نے ترانے پیش کرکے سماں باندھ دیا۔سی ایم سکالر شپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔”کسی بیٹی کی آنکھ میں آنسو نہیں دیکھ سکتی” وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب کے دوران بچی کو گلے لگا لیا۔پولیو سے متاثرہ طالبہ میمونہ نے اپنی بات پیش کی وزیراعلی مریم نواز شریف خود آکر پیار کیا۔تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنڈال میں طلبہ کے ساتھ ملکر کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ میں لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف منڈی بہاؤالدین پہنچیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو کنگ چوک منڈی بہاؤالدین آمدپر گجرات سرگودھا روڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا منڈی بہاؤالدین پہنچنے پر جگہ جگہ شاندار استقبال اور گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کیلئے خراج عقیدت اور عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیرپر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 27اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخ عالم کا سیاہ باب ہے۔27اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمو دار ہورہی ہے۔ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ اقوام عالم کا مسئلہ بن چکاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔کشمیر اورپاکستان لازم و ملزوم ہیں،کوئی جدا نہیں کرسکتا۔کشمیر ی بھائیو ں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کاخون ضرور رنگ لا ئے گا۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی روشن صبح ضرور طلو ع ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقہ سے پیش کرتا رہے گا۔
    مریم نواز

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔

      خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین

      خبریں کے سرائیکی مشاعرہ نے حاضرین کے دل موہ لئی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.