اسلام آباد(آئی این پی ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ہر
عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مثر عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج سری نگر میں داخل ہوئی، تقریبا 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر حل طلب ہے، کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انصاف، امن اور حقِ خودارادیت کیلئے ہے، 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی توجہ بڑھی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماں کی حراست پر تشویش ہے، انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی برادری کی مسلسل توجہ ضروری ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کو طاقت اور جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، عالمی برادری کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے موثر عالمی کوششیں ناگزیر ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔
بریکنگ نیوز
- ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔
- خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین
- ”خبریں ”سالانہ سرائیکی مشاعرہ 2026′ اے ہے اساڈی سانجھ سرائیکی جڑ گئے ابھالماں ۔
- خبریں کے سرائیکی مشاعرہ نے حاضرین کے دل موہ لئی
- مشاعرے کی جھلکیاں
- سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کیلئے مثبت پیشرفت:میاں احسن رشید
- لاہور:شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پانچواں میچ دیکھ رہے ہیں۔
- مقبوضہ جموں و کشمیر میں79 برس کے دوران4لاکھ سے زائد کشمیری شہیدکیے گئے
- ملتان:روزنامہ ”خبریں”کے زیراہتمام سرائیکی مشاعرہ کے حوالے سے شیخ احسن رشید، ڈاکٹرشفیق پتافی طارق سنجرانی، چودھری آصف مجید، اظہرممتاز ٹیپو اپنے خیالات کااظہار کررہے ہیں۔
- اسلام آباد کے3500قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل ہونگے:محسن نقوی
- شعراء کی صلاحیتوں کا احاطہ کرنے کیلئے الفاظ نہیں: رفیق رجوانہ
- ڈاکوں کی روش برقرار شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار
- اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کویت نیول فورس کے ریئر ایڈمرل سیف الحمران ملاقات کررہے ہیں۔
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ سے صدرمشاعرہ ڈاکٹرمقبول حسن گیلانی، ملک محمدرفیق رجوانہ، سجادحسین بخاری، ملک عدنان ڈوگر،ندیم قریشی، جاویدانصاری، چوہدری وحید ارائیں، اللہ نواز وینس، رانافراز نون، شوکت اشفاق، عمران خان، قاسم رضا ملک،عارف ملغانی، زین ملغانی، عبدالستار قمر، ذکاء اللہ انجم ملغانی،سلیم قیصر ،رفاقت انجم دیگر خطاب کرتے ہوئے۔
- سرائیکی مشاعرہ مسلسل 8 گھنٹے جاری رہا شاندار محفل میں سرائیکی زبان و ادب سے محبت کرنیوالوں کی بڑی تعداد شریک شعراء نے اپنی تصانیف پیش کیں
- کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان کی خواجہ آصف سے ملاقات
- مسئلہ کشمیر کسی ایک ریاست کا نہیں عالمی مسئلہ بن چکاہے:خواجہ سلمان رفیق
- پہلوانی ہماری ثقافت اور روایت بچوں کو اس طرف لایا جائے مہر اکرم عرف کالا پہلوان
- کینڈا میں سکھوں کا شدید احتجاج مودی بھارتی ہائی کمشنر کے پتلے نذرِ آتش
