اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران سے ایل پی جی کی سپلائی مکمل بحال نہ ہوئی تو موسم سرما میں ریٹ ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ سکتا ہے، ایسوسی ایشن ایران سے ایل پی جی کی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے، جس کے بعد گزشتہ دو روز میں 30 سے 40 روپے فی کلو کمی آئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین نے بتایا کہ ایران سے ایل پی جی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے جبکہ موسم سرما میں ایل پی جی کے بحران کا خطرہ تاحال منڈلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر سے قبل لوڈ ہوکر پاک-ایران بارڈر پہنچنے والے ایل پی جی پارسلز کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے، 16 اکتوبر تک جو بوزرز ایرانی ریفائنریز سے لوڈ ہوچکے تھے صرف ان کو ہی سرحد پار داخلے کی اجازت ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر تک لوڈ ہونے والی ایل پی جی کی مقدار 8 سے 9 ہزار ٹن ہے، یہ مقدار صرف تین روز کی ضرورت پوری کرے گی، ایران سے عارضی سپلائی سے ایل پی جی کا بحران حل نہیں ہوگا۔ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں بتدریج ریٹ کم ہورہا ہے، گزشتہ دو روز میں 30 سے 40 روپے کلو کی کمی واقع ہوئی ہے اورآئندہ دو سے تین روز میں مزید 30 روپے کلو کمی متوقع ہے۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے ایران سے ایل پی جی کی درآمد پر 6 ماہ کے لیے ای آئی ایف چھوٹ کی تجویز وفاقی حکومت کو پیش کردی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر کو ممکنہ صورتحال سے گاہ کردیا ہے کہ موسم سرما کی کھپت پوری کرنے کے لیے پرانے مکینزم کی چھوٹ 6 ماہ تک بحال کی جائے۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ایران سے ایل پی جی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو موسم سرما میں ریٹ ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ سکتا ہے۔
قیمت کمی
بریکنگ نیوز
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- پاکستان آسٹریا کا اقتصادی تجارتی ثقافتی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم
- آئی سی سی کی نئی رینکنگ بابر کو دھچکا شاہین اور صاحبزادہ فرحان کی ترقی
- چوری ڈکیٹی کی وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات قیتی اشیاء سے محروم
- اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- وزیر قانون کا کنگن پور میں زہریلی کھیر سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس
- پشین : گاڑی پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق
- شہر میں سموگ کے ڈیرے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں کا فارمولہ پٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنیکا فیصلہ
- فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
- سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات
- کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ
- ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس
- وزیرآبی وسائل’ چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم’ داسو پراجیکٹ کا دورہ
- ارفع کریم ٹاور میں سندھ پولیس کے 33 زیر تربیت ڈی ایس پیز کیلئے 2 روزہ آئی ٹی تربیتی سیشن
- پاکستان میں ٹریکٹروں کیلئے خودکار ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری
- لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
- پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
