ریاض ، صنعا ( نیوز ایجنسیاں) یمنی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 1300سے زائد فضائی حملوں میں 440حوثی کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ سعودی فوجی اتحاد کا دعویٰ ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا۔دوسری جانب امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندرکا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔یمنی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران گزشتہ 24گھنٹوں میں 1300سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن میں حوثی گروپ کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھریمن نے حوثی گروپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ اس نے آبنائے باب المندب کے علاقے میں یمنی فوج کی پیش قدمی روک دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایا کہ یمنی حکومت کے مطابق باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے، فوجی آپریشن کے دوران حوثی جنگجوؤں اور ان کے جنگی سازوسامان کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔یمنی مسلح افواج نے دعویٰ کیا کہ فوجی آپریشن کے دوران گزشتہ 24گھنٹوں میں 1300سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن میں حوثی گروپ کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق حملوں میں حوثی گروپ کے 440 کمانڈرز اور جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 146گاڑیاں، بھاری ہتھیار اور جنگی سازوسامان کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔دوسری جانب مریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندرکا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے ،کیونکہ کہ یہ گروہ یمن سے کہیں آگے تک پھیلتا ہوا دہشت گردی کا خطرہ بن چکا ہے۔ عالمی برادری کو حوثی ملیشیا کا اسی عزم اور یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے جس کے ذریعے داعش کو شکست دینے میں مدد ملی تھی۔دریں اثناء سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ طائف پر حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عمارت، تعمیراتی سائٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔سعودی شہروں جدہ اور ینبع میں جاری کی گئی ممکنہ حملے کی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔سعودی شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے، میزائلوں یا ڈرونز کو روکنے کے واقعات اور ان کے ممکنہ گرنے کے مقامات کی ویڈیوز بنانے یا پھیلانے پر قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔حکام نے غیر مصدقہ ویڈیوز اور افواہیں پھیلانے سے گریز کی ہدایت بھی کی ہے۔
حوثی ہلاک
بریکنگ نیوز
- ایمن خان کے بدلے ہوئے انداز نے مداحوں کو متوجہ کر لیا
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- شو کاز نوٹس آنکھوں کا دھوکہ عدالت میں غلط رپورٹ کیسے جمع کرائی گئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
- اسلام آباد:آسٹریا کے قومی دن کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک آسٹریا کے ایمبیسڈر اور دیگر کیک کاٹ رہے ہیں۔
- اسلام آباد مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہو گا نومبر میں کرینگے حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- پاکستان آسٹریا کا اقتصادی تجارتی ثقافتی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم
- آئی سی سی کی نئی رینکنگ بابر کو دھچکا شاہین اور صاحبزادہ فرحان کی ترقی
- چوری ڈکیٹی کی وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات قیتی اشیاء سے محروم
- اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- وزیر قانون کا کنگن پور میں زہریلی کھیر سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس
- پشین : گاڑی پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق
- شہر میں سموگ کے ڈیرے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں کا فارمولہ پٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنیکا فیصلہ
- فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
- سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات
- کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ
- ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس
