پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے اور شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے شکایات کی وصولی، متعلقہ اداروں کو منتقلی اور ان پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی۔مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق اس سلسلے میں انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ مجوزہ پورٹل کے ذریعے شکایات کے حل میں تاخیر اور مختلف اداروں کی جانب سے ایک ہی نوعیت کی کوششوں میں تکرار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
