اسلام آباد (حبہ عباسی) وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مالی سال 2025-26 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مجموعی طور پر 7 لاکھ 8 ہزار 325 ٹریفک چالان جاری کیے، جن کے ذریعے شہریوں سے 631.675 ملین روپے یعنی 63 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کا بھاری جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ چالان اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، غلط پارکنگ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کیے گئے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں سیف سٹی کیمروں اور ای چالان سسٹم کو مزید فعال کرنے کے بعد خلاف ورزیوں کی نشاندہی میں آسانی ہوئی ہے اور اب شہریوں کو گھر بیٹھے بھی ای چالان موصول ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے چالانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو تنگ کرنا نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے اور آئندہ بھی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف پاکستان چائنا فرینڈشپ ہاسپٹل کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں
- اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
- اٹک:منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
- خودمختار مصنوعی ذہانت کیلئے شہریوں کی حکمتِ عملی ضروری ہے، عامر ابراہیم
- اے آئی پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر، ڈیٹا سینٹرز تاحال قائم نہ ہو سکے
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر محمود بسر کے79ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- پاکستان اور چین کے درمیان گرین چینل فعال کرنے کے معاہدے پر دستخط
- آراے بازار پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار
- ٹیلی نار مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی میں نمبر 1 قرار
- گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے
- تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو شخص جاں بحق، کمسن بچے سمیت 3افراد زخمی
- ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات
- بیرونی کمپنیوں کی خدمات پاکستانی سائبر سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ قرار
- جرائم کی روک تھام میں کوتاہی برتنے کے حوالے سے ضلع چکوال دیگر پندرہ اضلاع کی فہرست میں شامل
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4افراد کو حراست میں لے کر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین میں تصادم
- موٹر سائیکل کھائی میں گرنےسے 55 سالہ شخص جاں بحق
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی
