ڈبلیو ڈبلیو ای کےسابق ریسلر جمبو بریٹا کا اصل نام جولیو بریرا تھا۔ انہوں نے 1986 میں پروفیشنل ریسلنگ کا آغاز کیا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای، ڈبلیو سی ڈبلیو اور این ڈبلیو اے چیمپئن شپ ریسلنگ اور ورلڈ ریسلنگ کونسل سمیت مختلف ریسلنگ اداروں میں حصہ لیا۔جمبو بریٹا نے اپنے کیریئر میں اسٹنگ اور دی روڈ واریئرز جیسے نامور ریسلرز کے مدمقابل رنگ میں اتر کر شہرت حاصل کی۔انہیں معروف ریسلنگ ٹرینر بورس مالینکو نے تربیت دی تھی۔ 6 فٹ 5 انچ قد اور 170 کلوگرام وزن کے حامل جمبو بریٹا اپنی غیر معمولی جسامت کے باعث بھی پہچانے جاتے تھے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر جمبو بریٹا انتقال کر گئے

